وزیر اعظم عمران خا ن کا ٹرین حادثے کی تحقیقات کا حکم

وزیر اعظم عمران خا ن کا ٹرین حادثے کی تحقیقات کا حکم

وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خا ن نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کا کہا ہے-

باغی ٹی وی : وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ دہشت گردی ،تکنیکی خرابی ہے یا انسانی غلطی فی الوقت کچھ کہا نہیں جا سکتا-

انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے کی وجوہات کا مکمل جائزہ لینا چا ہیے-

وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہا کہ ٹرین حادثے میں جو زند گیا ں گل ہوئیں ان خاندانوں کا غم دلاسوں سے کم نہیں ہو سکتا ،وفاقی وزیر

فوادچودھری وزیر ریلوے اعظم سواتی کچھ دیرمیں ٹرین حادثے کی جگہ پہنچ جائیں گے-

دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات پنجا ب فردوس عاشق اعوان نے بھی ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے –

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کیساتھ کھڑی ہے،ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے –

واضح رہے کہ ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی ہوگئے ہیں کراچی، سکھر، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ہیلپ سینٹر قائم کردیئے گئے ہیں سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے پاک فوج،رینجرز،ریسکیو،پولیس اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں-

ریتی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی

خطرناک ٹرین حادثہ ، سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

وزیراعلیٰ سندھ کا کمشنر سکھرکومسافروں کی عارضی رہائشی اور میتوں کوآبائی علاقےمنتقل کرنےکےانتظام کی ہدایت

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا تحقیقاتی اداروں سے ٹرین حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ

ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

Leave a reply