سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ر صفدر نے کہا ہے کہ ہماری حلال کی کمائی ہے، ان کو 5 ٹکے بھی نہ دیں ،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے پاس حرام کا پیسہ ہوتا تو ان کو ضرور پیشکش کرتے،
کیپٹن ر صفدر نے مزید کہا کہ ملک میں نئے الیکشن ہونے والے ہیں،1973کےآئین کو بچانے کا وقت آگیا ہے،نواز شریف اپنی جنگ کوٹ لکھپت میں جیت چکے ہیں
احتساب عدالت لاہور میں ن لیگی رہنماوَں کے خلاف مختلف کیسز کی سماعت آج ہونی ہے،
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گاڑی کو جوڈیشل کمپلیکس لاہورمیں داخلے سے روک دیا گیا ،پولیس کا کہنا تھا کہ کسی بھی گاڑی کو آگے جانے کی اجازت نہیں ،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گاڑی میں جاوید ہاشمی،پرویزرشیداور ابصارعالم موجود تھے، مسلم لیگ ن کے تمام رہنما پیدل جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہوئے ،پولیس نے وکلا اورصحافیوں کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا
احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال اورپیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس پرسماعت ہوگی ، رمضان شوگرملز،چوہدری شوگر ملز اور آمدن سےزائد اثاثہ جات کیس کی سماعت بھی ہوگی ،شہبازشریف،حمزہ شہباز،مریم نوازاوریوسف عباس احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ،خواجہ سعد رفیق اورخواجہ سلمان رفیق بھی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ،
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
حمزہ کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے ٹویٹر کا محاذ سنبھال لیا
شہبازشریف اورحمزہ شہباز2مختلف مقدمات میں پیش ہوں گے ،شہبازشریف کےخلاف آشیانہ اقبال اوررمضان شوگرمل کیس کی سماعت ہوگی ،حمزہ شہبازکےخلاف رمضان شوگرمل اورآمدن سےزائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوگی ،مریم نواز اور یوسف عباس شریف چوہدری شوگرملزکیس میں پیش ہوں گے ،