باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلی عدلیہ کا الیکشن کے معاملے پر 9 رکنی بینچ خوش آئند ہے عدلیہ مسئلے کا حل تلاش کرے ایسی مثالیں سیٹ نہ کرے کہ نوازشریف کی 200 پیشیاں اورعمران خان کو فوری ضمانت مل جائے
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک میں سب سے پہلے سیاسی شہادت عدلیہ نے کی بھٹو کو پھانسی پر لگایا پھر نوازشریف کی آئینی شہادت ہوئی وہ بھی عدلیہ نے کی سیاستدانوں نے تاریخ میں ایسے نشانات ثبت کئے کہ قوم ان کو آج بھی یاد کرتی ہے ملکی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایک شخص کو عدالت طلب کیا جائے مگر وہ نہ آئے لاڈ پیار سے بلائیں اس کے باوجود نہیں آتا بعد میں عمران خان نے اپنی ضمانت کروا لی ان کے میڈیکل کس سرکاری ہسپتال نے تصدیق کی؟ 6 مہینے ہو گئے عمران خان کا پلاسٹر نہیں کھلا قوم کو کہتا ہے جیل جاو اور اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی،خواجہ آصف نے مطالبہ کیا کہ اب عدلیہ اپنے وقار کیلئے شہادت دے ایسی مثال پیش کرے کہ ملک مضبوط آئینی ڈھانچے پر مبنی بنیادوں پر کھڑا ہو سکے
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ مجھے پرویز الٰہی نے خود بتایا کہ میں ایک بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی میں گیا تو میرے حلقے کا بندہ وہاں پر سلامی اکھٹی کر رہا تھا میں نے اسے بلا کر پوچھا کہ کتنی سلامی ہوئی ہے؟ اس نے جواب دیا کہ سر 72 کروڑ روپے اکھٹی ہو گئی ہے پیسے تھیلے میں ڈالے ہوئے ہیں اور ابھی سلسلہ جاری ہے، پرویز الٰہی نے کہا کہ میں نے اس سے پوچھا کہ ’ کام مُک گیا اے کہ جاری اے‘ ، اس نے بتایا کہ نہیں سر ابھی تک سلسلہ جاری ہے اسی بیوروکریٹ کی پہلی بیٹی کی شادی میں ایک ارب 20 کروڑ روپے سلامی ہوئی تھی جبکہ زیور اور گاڑیاں علیحدہ تھیں کسی نے اس بیورو کریٹ سے پوچھا ؟ہمیں تو پکڑتے ہوئے دو منٹ نہیں لگتے شاہ محمود قریشی کل کا پکڑا ہوا ہے،آج وہ رو رہا ہے اس کا بیٹا عدالت میں آیا ہواہے ۔شاہد خاقان عباسی کا 90 روز کا ریمانڈ ہوا، میرے ساتھ بیٹھے شخص نے 14 مہینے جیل کاٹی مریم نے جیل کاٹی وزیراعظم میرا ہمسایہ تھا مجھے وہ روٹی بھیجتا تھا
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ہم ماضی کی حکومت کا گند صاف کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 86 ہزار جانیں گنوائیں عوام پولیس اور افواج کی جانوں کو خطرہ ہے، کسی کو اس کا احساس ہے؟ پچھلے 8 ماہ کے دوران عدلیہ نے جو حالات پیدا کئے ہیں ان کا ازالہ کریں ماضی میں عدلیہ کی بحالی کیلئے ہمیں اتحادی حکومت چھوڑنی پڑی، وکلا نے بھی بے شمار قربانیاں دیں۔ عدلیہ آرٹیکل 6 کو ری رائیٹ نہ کرے،عوام سمجھتے ہیں ہم کروڑوں روپیہ لیتے ہیں مگر ہم اپنے خرچے پر یہاں آتے ہیں ہماری تنخواہ ایک لاکھ 68 ہزار روپے ہے کچھ پارلیمنٹیرین پیدل چل کر قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے آتے ہیں
میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا
بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل
فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف
مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں
شوکت خانم کے فنڈز سے نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی گئی، عمران خان کا اعتراف








