حلیم عادل شیخ کی صحت بارے گورنر سندھ نے دیے خصوصی احکامات

0
31

حلیم عادل شیخ کی صحت بارے گورنر سندھ نے دیے خصوصی احکامات

باغی ٹی وی : گورنر سندھ نے ڈاکٹرز سے حلیم عادل شیخ کی صحت کے حوالے سے ملاقات کی. اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا . آپ فکر نہ کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں.سندھ حکومت کے کارنامے بے نقاب کرتا رہوں گا ،گورنر سندھ نے ڈاکٹرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ کو علاج کی تمام سہولتیں دی جائیں ،

حلیم عادل شیخ کے مطابق جیل میں داخل ہوتے ہی متعدد گینگ وار عناصر نے ان پر حملہ کیا ،مجھے داعش سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی کھولی میں رکھا گیا ، شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے دوران جیل انتظامیہ نے بچایا ۔

واضح رہے کہ 16 فروری کو کراچی کے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 88 ملیر میں ضمنی انتخاب کے دوران حلیم عادل شیخ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنے پر تحریک انصاف نے دیا سخت رد عمل

حلیم عادل شیخ کی عدالت پیشی،پراسیکیوٹر کی استدعا مسترد، عدالت نے کیا حکم دیا؟

دوسری جانب حلیم عادل شیخ کے بعد ان کے ساتھیوں کیخلاف بھی3مقدمات درج کئے گئے، مقدمات میمن گوٹھ تھانے میں سندھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 23اے کے تحت درج کیے گئے۔گرفتار ملزمان میں محمود،غلام مصطفی اور رمضان شامل ہیں ، ملزمان کے نام دہشت گردی کےتحت درج ایف آئی آر میں بھی شامل ہیں ، حلیم عادل شیخ کیساتھ گرفتارہونیوالے ساتھیوں سے3ہتھیار ملےتھے، ایف آئی آرکےمطابق گرفتارپرائیوٹ سیکیورٹی اہلکارلائسنس پیش نہ کرسکے پولیس کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو ایک مقدمےمیں نامزد کیاگیا ہے جبکہ دیگر مقدمات حلیم عادل شیخ کےسیکیورٹی گارڈز کےخلاف درج کیے گئے ہیں

Leave a reply