بارشوں سے اولڈ بحرین بازار شدید متاثر؛ پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری

0
34
swat

بارشوں سے اولڈ بحرین بازار شدید متاثر؛ پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری

حالیہ بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونےوالی سیلابی صورتحال سے اولڈ بحرین بازار شدید متاثر ہوا ہے جبکہ پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں علاوہ ازیں حالیہ بارشوں اور ملبے کے جمع ہونے کے باعث بحرین میں درائے سوات کے نالے درال خوڑ پر پانی کی سطح بُلند ہوگئی.


ذرائع کے مطابق دریائے سوات کے متوازی اولڈ بحرین مارکیٹ میں 2 سے 3فٹ پانی جمع ہوگیا جبکہ پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر بحرین میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں اور تاثرہ علاقے میں تمام عمارتیں خالی کرا لی گئی ہیں جبکہ علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا.

علاوہ ازیں متاثرہ علاقوں میں‌پھنسے ہوئے لوگوں کو بھی نکالا اور انہیں ریسکیو کیا جارہا ہے تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے جبکہ اس حوالے سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے جب یہ الرٹ جاری ہوا تو فورا پاکستان آرمی امداد کیلئے پہنچ گئی اور لوگوں کو ریسکیو کرنا شروع کردیا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
واضح رہے کہ پاک فوج کے جوان اور این ایچ اے کے اہلکار ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کے لئے پرعزم ہیں جس پر مقامی لوگوں نے آرمی کے جوانوں اور سول انتظامیہ کی بھرپور کوششوں کو سراہا ہے دوسری جانب صحافی ملک رمضان اسراء نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ "سوات کے علاقہ کالاکوٹ خوڑ میں پانی کا بہاو تیز ہونے سے ایک ضعیف العمر شخص پھنس گیا تو ان کی مدد کیلئے کے پی پولیس کا بہادر اہلکار زڑہ ور خان ان کی مدد کیلئے پہنچا اور انہیں بحفاظت ریسکیو کیا۔ شاباش زڑہ ور خان آپکی بہادری کو سلام”

Leave a reply