دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

0
419
coas

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ 25 کروڑ کی آبادی والے ترقی پسند ملک کے لیے انتشار موزوں نہیں، دعا اور خواہش ہے کہ حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے انعقاد پر نگران حکومت، الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں،آرمی چیف نے عام انتخابات میں تمام جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی حق رائے دہی کیلئے آزادانہ شرکت جمہوریت کے لیے ان کے عزم کا ثبوت ہے،مشکلات کے باوجود محفوظ انتخابی ماحول بنانے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے زیادہ تعریف کے مستحق ہیں، میڈیا، سول انتظامیہ اور عدلیہ کے تعمیری کردار نے قومی تاریخ کی سب سے بڑی انتخابی مشق کے کامیاب انعقاد کو ممکن بنایا،انتخابات اور جمہوریت پاکستان کے عوام کی خدمت کا ذریعہ ہیں، غور کرنا چاہیے کہ آج ملک کہاں کھڑا ہے اور باقی اقوام میں ہمارا صحیح مقام کہاں ہونا چاہیے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات جیتنے اور ہارنے کا مقابلہ نہیں بلکہ عوامی مینڈیٹ کے تعین کی مشق ہے، جمہوری قوتوں کی نمائندہ حکومت ملک کی متنوع سیاست کو قومی مقصد کے ساتھ بہتر طریقے سے پیش کرے گی، پاکستان کے عوام نے آئین پاکستان پر اپنا مشترکہ اعتماد ظاہر کیا ہے، سیاسی جماعتیں سیاسی پختگی اور اتحاد کے ساتھ قوم کے اعتماد کا جواب دیں، 25 کروڑ آبادی والے ترقی پسند ملک کے لیے انتشار موزوں نہیں ہے، دعا اور خواہش ہے کہ یہ انتخابات ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام اور خوشحالی لائیں.

این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

آٹھ گھنٹے گزر گئے، الیکشن کمیشن نتائج دینے میں ناکام،آصف زرداری اسلام آباد،نواز گھر چلے گئے

آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی

مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

صوابی، این اے 20، ادینہ گاؤں میں خواتین ووٹر پر پابندی لگا دی گئی

سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

Leave a reply