fbpx

حالیہ جیت کا سہرا کس کے سر بابر اعظم نے بتایا

حالیہ جیت کا سہرا کس کے سر بابر اعظم نے بتایا

باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ جیت کی جس قدر تعریف کی جائے کم ہےحسن علی ہماری جیت کے ہیرو ہیں۔ فواد عالم کی اننگز سے قبل حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے بہت اچھی بولنگ کی۔ٹیسٹ کے تیسرے دن حسن علی کے اسپیل نے ہماری جیت کو آسان کردیا۔

ہفتے کو میچ جیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ہمارے بولرزنے پچ کے مطابق بولنگ کی ۔۔

قومی کپتان کے مطابق انہوں نے 300 رنز کی سبقت سکور بورڈ پر سجانے کے بعد زمبابوے کو 150 سے 200 رنز تک ٹھکانے لگانے کا پلان کیا تھا اور یہ چیز حسن علی کے غیر معمولی کھیل نے ممکن بنا دی۔ان کا کہنا تھا کہ اب کچھ روز آرام کے بعد نیٹ سیشن میں واپس آئیں گے اور وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ دوسرے ٹیسٹ میں کوئی تبدیلی کرنی ہے یا نہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.