مزید دیکھیں

مقبول

ایک حلقے کو نمائندگی سے محروم نہ کیا جائے.عدالت

ایک حلقے کو نمائندگی سے محروم نہ کیا جائے.عدالت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممبر قومی اسمبلی شکور شاد کے استعفے کی منظوری کا معاملہ، درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی.

درخواست گزار کے وکیل اختر عباس چھینہ عدالت میں پیش ہوئے، منور اقبال، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، محمد ارشد، ڈی جی لاء ای سی پی اور ڈپٹی سیکرٹری قومی اسمبلی عدالت میں پیش ہوئے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے ممبر کو سنے بغیر ڈی سیٹ کیا. مناسب تھا کہ ان کو سنا جاتا. ڈپٹی سیکرٹری نے کہا کہ ہم نے جواب جمع کرایا ہے. اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جواب کو چھوڑیں. ایک حلقے کو نمائندگی سے محروم نہ کیا جائے. مناسب ہو گا کہ اسپیکر ان کو بلا کر سنیں. آپ نے حلقے کے گیارہ لاکھ لوگوں کو ڈی سیٹ کر دیا ہے.

عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست گزار کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے درخواست گزار کی حد تک ای سی پی کے ڈی نوٹیفائی کرنے کے احکامات کی معطلی برقرار رکھی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی.

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج کردیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan