ہمارے دورمیں بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ 31 ارب ڈالررقم بھیجی،عمران خان

0
48

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب خوشخالی صرف فارن فنڈڈ فتنہ کےقانون کی گرفت میں آنے سے آئے گی

عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ذمہ داری واقعی آپ کی تھی لیکن حکمرانی بشریٰ بی بی اور فرح کے پاس تھی،ملک کو "سیکیورٹی تھریٹ” صرف فارن فنڈڈ ایبسلوٹلی فراڈ فتنہ سے ہے ،آدھی پاور کے ساتھ ملک کو لوٹنے کا یہ عالم ہے، پوری مل جاتی تو اللہ ہی حافظ تھا آدھی پاور کے ساتھ آپ نے ملکی مفاد کے ساتھ کھیل کھیلا، آدھی پاور تھی اور حکمرانی نہیں تھی تو چار سال کیوں نہیں بتایا ،آپ نے اپنی پوری پاور کو سیاسی مخالفین کیخلاف سیاسی انتقام کیلئےاستعمال کیا ،

قبل ازیں لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جب بھی بڑے انقلاب آئے ہمیشہ نوجوان اس کا اول دستہ بنے دنیا میں ہر بڑی تبدیلی نوجوانوں کی وجہ سے ہی آئی، طلبا کوحقیقی آزادی کی پمفلٹس دے دی ہیں،
آپ نے ہر یونیورسٹی میں جا کر پمفلٹس بانٹنی ہیں ملک کی آزادی کیلئے بھی طلباہی نکلے تھے،یہ سیاست نہیں جہاد ہے، آئی ایس ایف نےکالجز اور یونیورسٹیز کےاندر پیغام لے کر جانا ہے، اگر آج ہم ان کےخلاف نہ کھڑےہوئےتوہمارا کوئی مستقبل نہیں ، اگر میں پبلک آفس ہولڈر ہوں تو مجھے اپنے اثاثے مجھے بتانے ہیں،میں تو پاکستان میں پبلک آفس ہولڈر نہیں تھا، کرکٹ کھیلتا تھا،اگر کرکٹر منی ٹریل دے سکتا ہے تو3 بار کا وزیر اعظم کیسے نہیں دے سکتا،کیسز معاف کرکے مزید ڈاکے کے لیے این آراو دیا گیا ،اگرملک ہے تو سب مل کے قربانی دیں،

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی برآمدات 5 سال نہیں بڑھیں،ان کے گزشتہ دور میں تیل کی قیمت بھی کم تھی، تیل بھی آدھا، اس کے باوجود انہوں نے 20 ارب ڈالر کا بیرونی خسارہ کیا،ٹریڈرز یونینز اور سی بی اے ورکرز کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا اندرونی اور بیرونی خسارہ ریکارڈ تھا، ہمارے دور میں بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ 31 ارب ڈالر رقم بھیجی ،ہمارے دور میں کسان کو جب پیسہ ملا اس نے زمین پر لگایا، فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی،ورلڈ بینک کہتا ہے کہ برصغیر میں کورونا کے وقت میں سب سے زیادہ روزگار پاکستان نے دیا، دنیا ٹیکنالوجی کی طرف جارہی ہے، ہم ٹیکنالوجی میں آگے نہیں بڑھ رہے تھے،اسحاق ڈار جسے لندن سے امپورٹ کیا گیا ہے اسکے دور میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت ہمارے دور کی نسبت آدھی تھی لیکن یہ ریکارڈ اندرونی و بیرونی خسارہ اور محض 9 ارب ڈالر کے قریب ریزرو چھوڑ کر گیا جبکہ ملکی ایکسپورٹ بھی جمود میں رہیں۔چوری بچانے کے لیے نیب قوا نین میں تبدیلی کی گئی ،بھارت روس سے سستا تیل لے رہا ہے ،فیصل آباد میں مزدور نہیں مل رہے تھے، پاکستان کی ریٹنگ سب سے نیچے چلی گئی ہے،مریم نوا زنے کہا لندن کیا پاکستان میں بھی میری جائیداد نہیں،4 سال بعد مریم نوازکے بھائی نے تسلیم کیا کہ ان کے اثاثے ہیں،

قبل ازیں عمران خان ضمانت کے لئے عدالت میں پیش ہوئے تو عمران خان نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل کیلئے میں ہر وقت تیار ہوں،وزیراعظم ہاؤس کے فون لائنز کی سرویلنس ہوتی ہے ٹیپ کر کے ریلیز کرنا غلط ہے،صدر مملکت عارف علوی نے واضح کہا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مڑور کے پیش کیا گیا،صدر مملکت عارف علوی نے واضح کیا کہ سائفر آیا تھا، لکھ کر دے دیتا ہوں صرف ہماری فنڈنگ قانونی ہے، باقی سب کی 2 نمبر ،ہماری اور ساری پارٹیوں کی فنڈنگ اکٹھی چیک کی جائے گی، افسوسناک بات ہے چیف الیکشن کمشنر ان کی فنڈنگ سامنے نہیں لارہا،چیف الیکشن کمشنر اس لئے ان کی فنڈنگ نہیں لارہا ہے کیونکہ یہ ان کے گھر کا آدمی ہے،

صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ سوات میں حالات خراب ہوئے وزیر اعلیٰ ڈھائی ماہ سے وہاں نہیں جا رہے؟ جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بارڈر سیکیورٹی کے معاملات وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، خیبرپختونخوا حکومت بہت عرصے سے کہتی رہی مگر کچھ نہیں ہوا

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ

Leave a reply