ہمارے سامنے پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن برابر ہیں،ممبر الیکشن کمیشن

0
151
ecp

الیکشن کمیشن،این اے 171 رحیم یار خان میں پی ٹی آئی امیدوار ممتاز مصطفیٰ کی جانب سے ریٹرننگ افسر کو دھمکیاں دینے کا معاملہ،الیکشن کمیشن ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی

ممتاز مصطفیٰ وکیل بیرسٹر اکرم شیخ کے ہمراہ الیکشن کمیشن پیش ہوئے،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ممتاز مصطفیٰ کے خلاف تحقیقات کے بغیر کاروائی شروع کی گئی، ممبر نثار درانی نے کہا کہ ڈی پی او نے انکوائری کر کے رپورٹ جمع کرائی ہے، ڈی آر او اور ریٹرننگ افسر اپنا بیان جمع کروا چکے ہیں،وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ ممتاز مصطفیٰ کو سازش کے تحت اس کیس میں پھنسایا گیا ہے، صاف اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے، این اے 171 کے آر او پہلے سے ممتاز مصطفیٰ کے خلاف ہے، فائرنگ کا اگر ایک واقعہ ثابت ہو جائے تو بے شک ممتاز مصطفیٰ کو تاحیات نا اہل کردیں، ممتاز مصطفیٰ کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرایا ہے،الیکشن کمیشن ممتاز مصطفیٰ کو الیکشن مہم چلانے کی اجازت دے،

سپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق ممتاز مصطفیٰ نے آر او کے دفتر پر حملہ کیا، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے دفتر جاکر الیکشن کا عمل روکا گیا، ڈی آر او کے دفتر کے باہر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیوز موجود ہیں، دوران سماعت آر او آفس پر حملے کی ویڈیوز چلائی گئیں، ممتاز مصطفیٰ نے کہا کہ قرآن مجید پر حلف دینے کو تیار ہوں، آر او کو کوئی دھمکیاں نہیں دیں، آر او آفس میں جو ہوا اس میں میری کوئی ذمہ داری نہیں، ثابت کیا جائے کہ میں درجنوں افراد آر او آفس لیکر گیا، وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ڈی آر او اور آر او پر مجھے جرح کرنے کی اجازت دی جائے، سپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ورکرز پارٹی کیس میں الیکشن عمل روکنے پر امیدوار کو نا اہل کیا گیا،

ممبر نثاردرانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے سامنے پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن برابر ہیں،ایسا تاثر دینا غلط ہے کہ الیکشن کمیشن کا کسی سیاسی جماعت کی طرف جھکائو ہے، الیکشن کمیشن نے این اے 171 میں ریٹرننگ افسر کو دھمکیاں دینے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

 پی پی 162 میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر پیٹرول بم پھینکنے کا مقدمہ درج 

قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

واضح رہے کہ رحیم یارخان تحریک انصاف کے امیدوار کی جانب سے مرضی کا انتخابی نشان مانگنے اور آر او کو دھمکیاں‌دینے پر امیدوار کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں،پولیس حکام کے مطابق تحریک انصاف کے وکلا اور امیدواروں کے خلاف تین مقدمے درج کئے گئے ہیں، مقدمے دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کئے گئے ہیں،مقدمے میں این اے 171 سے تحریک انصاف کے امیدوار، اسکے حامی اور وکلاء کو نامزدکیا گیا ہے، درج مقدمے کے مطابق ملزمان نے آر او آفس میں گھس کر آر او محمد شفیق کے ساتھ بدتمیزی کی، گالم گلوچ کی، گریبان پکڑا، دھمکیاں‌دیں، زبردستی اپنی مرضی کا نشان مانگا

واضح رہے کہ رحیم یار خان میں ڈی سی اور ڈی آر او آفس میں تحریک انصاف کے امیدوار زبردستی گھس گئے تھے اور حلقہ این اے171 سے پی ٹی آئی امیدوار انتخابی دستاویزات میں من پسند رد و بدل کرنا چاہتے تھے اس موقع پر تحریک انصاف کے امیدوار کے حامیوں نے دفتری عملے سے بد تمیزی کی، سرکاری انتخابی دستاویزات چھیننے کی کوشش کی، ممتاز مصطفیٰ کے حامیوں نے ڈی آر و اور عملے کو یرغمال بنایا.

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا

عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

Leave a reply