مزید دیکھیں

مقبول

امریکی یرغمالیوں کے بدلے حماس کی امریکی جیلوں سے قیدی چھڑانے کی خواہش

سات اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا، اس حملےکے دوران کئی افراد کو یرغمال بنایا گیا، اطلاعات کے مطابق حماس نے 14 امریکیوں کو بھی یرغمال بنایا ہے ،جن کی رہائی کے لئے حماس نے کہا ہے کہ ہم اپنے قیدی امریکہ سے بدلے میں چھڑوائیں گے، اب تک 20 امریکی لاپتہ ہیں، جن میں سے 14 حماس کے پاس ہیں،

لاپتہ اور یرغمال امریکیوں کے خاندانوں سے امریکی صدر جوبائیڈن نے بات کی اور کہا کہ میرا عزم اور کوشش ہے کہ ہر لاپتہ امریکی کو واپس لایا جائے،ہم حماس کے پاس امریکی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے بھی کام کر رہے ہیں،تاہم امریکی صدر نے فی الحال امدادی دستے بھیجنے سے انکار کیا، امریکہ حماس کے ساتھ مذاکرات کے لئے قطر اور ترکی کو استعمال کر رہا ہے،اسرائیل نے یرغمالیوں کی رہائی کے لئے حماس کے قیدی چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے تا ہم میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر اپنے قیدیوں کی رہائی کے لئے حماس کے قیدی رہا کر سکتے ہیں

حماس کے ایک سینئر رہنما علی براکا نے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں ایسے قیدی ہیں ہم چاہتے ہیں کہ انکو رہا کیا جائے،حماس کے ارکان امریکی جیلوں میں ہیں، انکو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ ہمارے بیٹوں‌کو امریکی جیلوں سے رہا کرے، امریکہ قیدیوں کا تبادلہ کرتا ہے، اس نے ایران کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ کیا ہے تو ہمارے ساتھ کیوں نہیں کر سکتا؟

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ امریکہ میں ایسے فلسطینی بھی قید ہیں جنہیں امریکہ نے فلسطین میں مزاحمت کی حمایت کے الزام میں گرفتار کیا، ان افراد پر غزہ میں محصور افراد کی مدد کرنے کے لئے فلاحی تنطیمیں چلانے کا الزام لگایا گیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہولی لینڈ فاؤنڈیشن کیس، امریکہ کا خیراتی ادارہ ہے جس کی اہم شخصیات کو حماس کو لاکھوں روپے بھجوانے کے جرم میں مجرم قرار دیا گیا تھا، حماس کو حماس رہنما خالد مشعل کے بھائی میں بھی دلچسپی ہو گی ، عبدالقادر, خالد کےسوتیلے بھائی ہیں اور ٹیکساس کی ایک جیل میں 20 برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں،دہشت گردون کی مالی معاونت اور دہشت گردانہ دھمکیوں کا مقدمہ ان پر بنایا گیا تھا.

امریکہ میں عبدالقادر کی رہائی کے لئے وبائی مرض کرونا کے دنوں میں بھی تحریک چلائی گئی تھی کہ اسکی عمر 60 برس سے زائد ہے، اور اسے کرونا ہو سکتا ہے، اسے رہا کیا جائے تاہم امریکہ نے عبدالقادر کو رہا کرنے سے انکار کر دیا تھا، جیل میں اسے کرونا ہو بھی گیا تھا تا ہم وہ صحتیاب ہو گیا، اب 2025 میں اسکی سزا ختم ہو جائے گی.

قطر جو امریکہ اور حماس کے مابین قیدیوں کی رہائی کے لئے مذاکرات کر رہا ہے وہ یہ ممکنہ طور پر دلیل دے سکتا ہے کہ عبدالقادر تو دو برس بعد رہا ہونے ہی والے ہین.

امریکی یرغمالیوں کی رہائی ہوتی ہے یا نہیں آئندہ چند دنون میں واضح ہو جائے گا، امریکی صدر جوبائیڈن بھی اسرائیل کے دورے پر ہیں جنہوں نے غزہ میں ہسپتال پر حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو نہیں بلکہ فلسطین کو ٹھہرایا ہے،

ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan