فونز کے پاسورڈ پولیس کو دے دیئے،ہمدردی نہیں بدلوں گا، شیخ رشید

0
50
sheikh rasheed in jail

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ،

وکیل علی بخاری نے کہا کہ شیخ رشید حراست میں ہیں،راہداری ریمانڈ اور سفری ریمانڈ دو مختلف چیزیں ہیں،مری پولیس کی جانب سے راہداری ریمانڈ کی استدعا پہلے مسترد ہوچکی،شیخ رشید کہیں بھاگے نہیں جارہے، راست میں ہیں، عدالت نے مری پولیس سے استفسار کیا کہ کیا آپ پہلی بارراہداری ریمانڈ کی استدعا کر رہے ہیں؟ پولیس نے کہا کہ جی ہم نے پہلی بار راہداری ریمانڈ کی استدعا کی اس سے پہلے نہیں کی، تفتیشی افسر نے کہا کہ راہداری ریمانڈ کی استدعا پہلے طریقہ کار مکمل نہ ہونے پر مسترد ہوئی تھی،جج نے استفسار کیا کہ کیا راہداری ریمانڈ مسترد ہونے کے فیصلے کی کاپی ہے؟ مری پولیس نے کہا کہ کوئی فیصلہ جاری نہیں ہوا، زبانی کلامی بات ہوئی تھی، پراسیکیوٹر نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وکیل نے کہا کہ آپ راہداری ریمانڈ کی درخواست پر دلائل نہیں سن سکتیں،

عدالت پیشی کے موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپنی جان دے دوں گا مگر عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا یہ لوگ میری صرف وفاداریاں تبدیل کرنا چاہتے ہیں میں مر جاوں گا ان کی بات تسلیم نہیں کروں گا،کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی میں مجھے بلایا جائے مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا دونوں فونز کے پاسورڈ پولیس کو دے دیئے،ادارو ں سے کبھی لڑائی نہیں کی ، اس عمر پر ہمدردیاں نہیں بدلوں گا،رات مجھے اہم شخصیت سے ملنے کا کہہ رہےتھے، میں نے انکار کردیا،آج تک کسی نے مجھے سے مقدموں کی تفتیش نہیں کی یہ عمران خان کو نااہل کرانے کا فیصلہ کر چکے ہیں باہر سے 3لوگ جیل میں مجھ ملنے آئے جب کوئی ملنے آتا ہے تو آنکھوں پر پٹی اور ہاتھ باندھ دئیے جاتے ہیں ،یہ پی ٹی آئی کے اندر سے ایک اور پارٹی بنانا چاہتے ہیں مجھے بھی وہ یہی کہہ رہے ہیں عمران کا ساتھ چھوڑو ،یہ عمران خان کو کسی صورت نہیں آنے دیں گے مجھے بتایا گیا صوبائی اور مرکز کے الیکشن اکٹھے ہوں گے ایک دفعہ جیل سے بھی لے جایا گیا حوصلہ نہیں ہارا، جیل میں سی کلاس میں رکھا گیا ،شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ساری رات انہوں نے میرے ساتھ زیادتی کی،رانا ثناء اللہ کو کبھی معاف نہیں کروں گا

شیخ رشید کے گھر بچے موجود تھے؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل

ہ شیخ رشید 73 سال کے ہیں کئی بیماریوں میں مبتلا 

 شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

 15 کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی

 مری میں درج مقدمہ کے اخراج کیلئے شیخ رشید کی درخواست سماعت کیلئے منظور

Leave a reply