باغی ٹی وی : حامد میر پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دائر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حامد میر پر اندراج مقدمہ کے لئے درخؤاست دے دی گئی ہے
حامد میر پر اندراج مقدمہ کی درخواست پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے تھانے میں دی گئی ہے ،عصمت اللہ راجپوت نامی شہری نے دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ حامد میر کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے ،درخواست میں کہا گیا کہ حامد میر نے اسد طور پر ہونے والے حملے کے خلاف احتجاج میں پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی پر الزام تراشی کی، حامد میر کے بیان سے محب وطن پاکستانیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ، حامد میر کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے
واضح رہے کہ اسد طور پر حملے کے بعد اسلام آباد کے صحافیوں نے احتجاج کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حامد میر کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا تھا ،حامد میر نے اداروں پر تنقید کی تھی، حامد میر کی گرفتاری کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تین دن ٹرینڈ مسلسل ٹاپ پر رہا

حامد میر کو کیوں اور کس کے کہنے پرنکالا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف
#حامدمیرکوگرفتار_کرو ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
نواز شریف کا علاج اس سے کروایا جائے جس نے اسد طور کو دو دن میں ٹھیک کر دیا،صارفین
جیو کے معروف اینکر کا آخر لمبا رشتہ ختم ہونے ہی والا ہے، مبشر لقمان
حامد میر پر بڑی پابندی لگا دی گئی
جیو سے نکالے جانے کے بعد حامد میر نے بھی بڑا اعلان کر دیا
حامد میرکو نکالے جانے پر ن لیگی رہنما نے بھی بڑا اعلان کر دیا








