حامد میر پر قاتلانہ حملے کو 9 سال مکمل مگر انصاف نہ مل سکا

0
43
Hamid mir

سینئر صحافی اور کالم نگار حامد میر پر 19 اپریل 2014 کو کراچی میں کیئے گئے حملہ کو 9 سال مکمل ہوگئے ہیں مگر تاحال انہیں انصاف نہیں ملا ہے، ان پر یہ حملہ کراچی میں اس وقت ہوا تھا جب وہ ائیرپورٹ سے گاڑی میں بیٹھ کر جیو دفتر جارہے تھے تاہم راستے میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کا تعاقب کیا اور پھر موقع ملتے ہی گولیاں چلا دیں.


تاہم خیال رہے کہ وہ اس حملہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے. حامد میر پر حملے کو نو سال مکمل ہونے پر صحافی ملک رمضان اسراء نے لکھا کہ "حامد میر جیسے معروف صحافی پر قاتلانہ حملے کو نو سال مکمل ہوگئے لیکن ابھی تک انہیں انصاف نہیں ملا ہے تو آپ اب اندازہ لگالیں کہ عام آدمی کا کیا حال ہوگا؟” انہوں نے مزید لکھا کہ "جب مجھے 2014 میں حامد میر پر قاتلانہ حملے کا علم ہوا تو میرے پاؤں سے زمین نکل گئی اور آنکھوں میں آنسو تھے بھاگ کر گھر آیا تو امی نے پوچھا خیریت کیوں رو رہے ہو انہیں بتایا تو وہ فورا جائے نماز پر بیٹھ گئی اور پھر ہم مسلسل دعائیں کرتے رہے۔”


مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
حامد میر اس بارے میں لکھتے ہیں کہ "کراچی میں قاتلانہ حملے کے بعد مجھ پر دباؤ ڈالا گیا کہ پاکستان سے چلے جاؤ جب انکار کیا تو کچھ عرصے کے بعد قتل اور اغوا کے مقدمے میں پھنسایا گیا، پھر توہین رسالت کا الزام لگایا گیا آخر میں بغیر کسی عدالتی حکم کے پابندی لگا دی گئی کسی عدالت سے انصاف نہ ملا”

Leave a reply