سڈنی شاپنگ سنٹر حملے میں ایک پاکستانی شہری کی موت، ایک زخمی

0
110
pakistani

سڈنی کے شاپنگ سنٹر میں ہونے والے حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے

حملے میں ایک پاکستانی شہری کی موت ہوئی جبکہ ایک زخمی ہوا، حملہ شاپنگ سنٹر میں 13 اپریل کو ہوا تھا، ہلاک ہونے والے پاکستانی کی شناخت فراز طاہر جبکہ زخمی کی شناخت طحہ عمر کے نام سے ہوئی ہے جو کہ مقامی ہسپتال میں زیرعلاج ہے،مقامی پولیس کے مطابق چاقو سے حملہ کرنے والا شخص ماضی میں ذہنی صحت کے مسائل کا شکار تھا

آسٹریلین پاکستانی نیشنل ایسوسی ایشن نے فراز کے قتل پر کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری دلی تعزیت ان کے اہلخانہ اور ان تمام لوگوں کے ساتھ ہے جو اپنے پیاروں کے نقصان پر غمزدہ ہیں

ویسٹ فیلڈ نامی شاپنگ سینٹر میں ایک شخص نے خنجر کے وار کرکے 6 افراد کوجان سے مار دیا تھا، واقعہ میں پانچ خواتین کی بھی موت ہوئی تھی جبکہ 12 خواتین زخمی ہوئی تھیں، حملہ آور کو پولیس نے موقع پر ہی مار دیا تھا، حملہ آور کی عمر چالیس برس تھی اور اسکی شناخت جوئیل کاؤچی کے نام سے ہوئی تھی،حملہ آور کے والد کا کہنا تھا کہ جوئیل کاؤچی کو خواتین کے ساتھ مسائل تھے، جس کے باعث اس نے یہ حملہ کیا،

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شاپنگ سنٹر میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیاہے، حملہ آور نے خنجر کے وار سے چھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا،

بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

عمران ،بشریٰ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر توہین عدالت نوٹس

Leave a reply