امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر باضمیر انسان اسرائیل اور امریکا کے مظالم دیکھ رہا ہے، غزہ میں پانی بند ہے بجلی بند ہے محاصرہ کیا گیا ہے،
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیلی دباؤ پر آدھا سچ کہا،اقوام متحدہ نے عراق ، ویتنام، افغانستان کے مسائل بھی حل نہیں کیے، غزہ میں انسانی المیہ شروع ہو چکا ہے بیماریاں پھوٹ رہی ہیں,حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا اس کے کئی اسباب موجود تھے،حماس کو خبر ملی تھی کہ اسرائیل بڑا حملہ کرنے والا ہے، 76سالوں سے اسرائیل حملےکررہا ہے، عورتوں کے ساتھ بدتمیزی کررہا ہے، اسرائیل مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے نہیں دیتا، ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی جوان جیل میں ہیں، ہر سال کم از کم 100 فلسطینی بچے اسرائیل قتل کردیتا ہے،
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ گنتی کے چند ممالک کو چھوڑ کر کسی کی حمایت کھل کر سامنے نہیں آرہی، فلسطین کا مسئلہ عرب و عجم کا معاملہ نہیں، یہ نظریہ کا معاملہ ہے، ہم اگر وہاں جاکر لڑ نہیں سکتے تو کم از کم حماس کے مجاہدین کے ساتھ تو کھڑے ہوسکتے ہیں، ہم انکی حوصلہ افزائی کے لیے آئے ہیں،جہاں سے یہ صیہونی آئے ہیں بہتر ہے کہ وہی چلیں جائیں، ورنہ انکا حال وہی ہونا ہے جو حماس نے کیا ہے، تمام ممالک کو کھڑے ہونا چاہیے، ایک ہوکر اسرائیل کے سامنے یہ کہنا ہے کہ اسرائیل تم فلسطین پر مزید دہشت گردی نہیں کرسکتے،
ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب
الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب
اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت
ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا
وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟
اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی
اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش
اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
میں سوچتی ہوں بچے کو کیسے اور کہاں جنم دوں گی ہر طرف تو بمباری ہو رہی،نیوین