باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے
فواد چودھری نے تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ حماد اظہر کا ٹویٹر اکاؤنٹ اور ای میل ہیک ہو گیا ہے، لہذاٰ اس اکاؤنٹ کی بحالی تک ان اکاؤنٹس کو نظرانداز کر دیں
حماد اظہر کا Twitter Account اور Email ہیک کر کیا گیا ہے، لہذاٰ اس اکاؤنٹ کی بحالی تک ان اکاؤنٹس کو نظرانداز کر دیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 27, 2022
حماد اظہر تحریک انصاف کے رہنما ہیں، تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے مطابق اکاؤنٹ کو ری کور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جلد اکاؤنٹ واپس لے لیں گے، اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد ابھی تک اس اکاؤنٹ سے کوئی ٹویٹ نہیں کی گئی،
واضح رہے کہ ہیکرز کی جانب سے کوشش ہوتی ہے کہ اکاؤنٹ ہیک کئے جائیں اور انکا پھر غلط استعمال کیا جائے، اس سے قبل عوامی نیشنل پارٹی کے آفییشل اکاؤنٹ بھی چند روز قبل ہیک ہو چکے ہیں ، پنجاب پولیس کا آفیشیل اکاؤنٹ بھی ہیک ہو گیا تھا جو واپس بحال کروا لیا گیا ہے
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف