اسرائیل کی مسجد پر بھی بمباری،حماس حملوں میں دو ہزار اسرائیلی ہلاک

اگر ایسا ہوا تو غزہ کے لئے امداد روک دی جائے گی
0
84
palastine

حماس کے سات اکتوبر کو اسرائیل کے حملے کے بعد اسرائیل کی غزہ پر مسلسل بمباری جاری ہے

اسرائیلی بمباری سے غزہ ایک کھنڈر بن چکا ہے، عمارتیں تباہ ہو چکیں، ہزاروں شہریون کی موت ہو چکی، ہسپتال لاشوں سے بھر چکے ہیں، ہر طرف زخمیوں کی آہ و بکا ہے مگر بے رحم اسرائیل دنیا کی جانب سے جنگ بندی کی اپیل کو بھی نہیں سن رہا، ادھر جوبائیڈن نے اسرائیل کو شہہ دے دی کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں،

اسرائیلی حملوں میں ایک ہی دن میں 433 فلسطینی شہید ہو گئے،غزہ میں اموات کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے بڑھ گئی ہے، اب تک خواتین اور بچوں سمیت 13 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں،اسرائیل نے غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر دو گھروں پر بمباری کی ، جس سے ایک گھر میں 27 اور دوسرے میں 13 افراد شہید ہوئے،12 شہریوں کو بندرگارہ کے قریب بمباری کے ذریعے مارا گیا، نوصائرت میں مسجد پر بھی اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کی ،دیر البلاح میں گھر پر اسرائیلی بمباری سے دس افراد کی موت ہوئی،ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر پر بھی اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کی،جہاں آٹھ ہزار شہریوں نے پناہ لے رکھی ہے،اقوام متحدہ کے تحت خان یونس میں چلنے والے اسکول پر بھی بمباری کی گئی، جس سے کئی افراد شہید ہوئے جبکہ قریب ہی گھربھی تباہ کیا گیا.

حماس اور حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں اسرائیل نے 2 ہزار ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، جبکہ ساڑھے چار ہزار سے زائد اسرائیلی زخمی ہیں، مرنیوالوں میں اسرائیلی فوجی بھی شامل ہیں،

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ کے لئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ 20 ٹرکوں پر مشتمل ہو گی جو جمعہ کو روانہ ہو گی، اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس امداد کو نہیں رکیں گے، جوبائیڈن کا کہناہے کہ مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی نے رفح کراسنگ کھولنے کی اجازت انسانی بنیادوں پر دی ہے،امدادی سامان اقوام متحدہ کے تحت تقسیم کیاجائے گا، امدادی سامان کی پہلی کھیپ میں انتہائی ضروری سامان بھجوایا جائے گا جبکہ امدادی سامان کی دوسری کھیپ کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا، امریکی صدر نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ حماس سامان پر قبضہ کر سکتا ہے، اگر ایسا ہوا تو غزہ کے لئے امداد روک دی جائے گی،

امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈیوڈ سیٹر فیلڈ کو غزہ کے بحران کے لیے امریکی خصوصی ایلچی مقرر کر دیا۔2005 میں انہیں جارج بش اور کونڈولیزا رائس نے عراق پر حملے کے بعد رابطہ کار نامزد کیا تھا۔

ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ

Leave a reply