پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکارحمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ وہ خدا کے بارے کتاب لکھ رہے ہیں-
باغی ٹی وی : اداکار حمزہ علی عباسی نےحال ہی میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ ان دنوں وہ ایک کتاب لکھ رہے ہیں اور ظاہر ہے ان کی کتاب خدا کے بارے میں ہوگی۔
In the process of writing a book….obviously it,ll be about God 🙂 …hoping to be done by June 2021 Insha Allah. Will be a little inactive on social media bcz of that.
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) December 1, 2020
اداکار نے کہا کہ امید ہے کہ ان کی کتاب جون 2021 تک مکمل ہوجائے گی۔
حمزہ علی عباسی نے یہ بھی بتایا کہ کتاب لکھنے کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر تھوڑے سے غیر فعال ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ اداکار ان دونوں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں اس کے علاوہ وہ اپنے یوٹیوب چینل پر اسلامی اسکالرز کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔
حمزہ علی عباسی کا جلد ہی شوبز میں واپسی کا اعلان
واضح رہے کہ پیارے افضل سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک برس قبل شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے اپنا وقت دین کی تبلیغ و ترویج میں وقف کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد ان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے دہریت سے اسلام تک کے اپنے سفر کو بیان کیا تھا
حمزہ علی عباسی رواں سال ستمبر کے آخر میں ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر احمد علی بٹ اور آن لائن تفریحی پروگرام کی پہلی قسط میں ’ کسوٹی آن لائن‘ میں گوہر رشید کے ہمراہ مہمان بنے جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ایک سال کے وقفے کے بعد وہ دوبارہ اسکرین پر نظر آئیں گے۔
حمزہ علی عباسی نے احمد علی بٹ کے سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے اداکاری نہیں چھوڑی ہاں ایک سال کا وقفہ لیا ہے اور اس سلسلے میں وہ دو پروجیکٹس پر کام بھی کر رہے ہیں اور ایک سال بعد سکرین پر نظر آئیں گے-
یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی کی شادی گزشتہ برس اداکارہ نیمل بخاری سے ہوئی تھی اور دونوں کا ایک خوبصورت بیٹا بھی ہے۔ شادی کے بعد جہاں حمزہ علی عباسی نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کی تھی وہیں نیمل بخاری نے شوبز کو خیر باد کہہ یا تھا-








