معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے گذشتہ برس شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کرکیا تھا حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بذریعہ ویڈیو اعلان کیا تھا کہ وہ 10 سال کے عرصے سے خدا اور موت کے بعد جیسی چیزوں پر تحقیق کررہا تھے اور اس دوران جو باتیں سامنے آئیں انہوں نے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیں

حمزہ علی عباسی نے ویڈیو میں سب سے پہلے رب اور پھر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ماضی کی زندگی کے بارے میں کچھ بتایا انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں شوبز انڈسٹری کو اس وجہ سے نہیں چھوڑ رہا کہ اداکاری حرام ہے، مجھے تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اسلام میں صرف بدکاری حرام ہے

انہوں نے بتایا کہ میں میڈیا کی حد تک اداکاری چھوڑ رہا ہوں اور اب اپنی بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گا، ساتھ ہی اپنے مداحوں کو بھی رب اور اسلام کے حوالے سے آگاہی دوں گاحمزہ علی عباسی نے ویڈیو میں سیاست چھوڑنے کا عندیہ بھی دیا اور مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیوز شیئر کرتے رہیں گے

نیمل خاور کے بعد حمزہ علی عباسی نے بھی شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا


اداکار نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’’ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا، رواں ماہ کے آخر میں بہت اہم اعلان کروں گا‘‘۔ انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ ’’اکتوبر کے اواخر تک سوشل میڈیا سے دور رہوں گا اور امید کرتا ہوں کہ میری بات کو زیادہ سے زیادہ لوگ سنیں گے اس کے بعد سے مختلف چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں اور ساتھ ہی اُن کے مداح بھی تذبذب کا شکار ہوگئے

لیکن اب سوشل میڈیا ویب سائٹ پرمہربانی ڈالز لکھتے ہوئے ایک پوسٹر شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی 2 جنوری بروز ہفتہ شام 7 بجے ٹیکساس کے شہر ڈالز ٹیکسز میں خطاب کریں گے

اس خطاب میں حمزہ علی عباسی اپنا الحاد سے اسلام تک کے سفر کے بارے میں بتائیں گے اور اسلام کے دیگر پہلوؤں پر اپنے کئے گئے مشاہدے اور تجربے کی بنا ء پر روشنی ڈالیں

اس تقریب کا انعقاد غامدی سینٹر آف اسلامک لرننگ کے بانی جاوید غامدی کے زیر صدارت کیا جائے گا جبکہ اس خطاب میں شامل ہونے کی فیس پچاس ڈالر ہو گی جس میں ڈنر بھی شامل ہوگا

یہ پوسٹر شئیر کرنے پر ٹویٹر صارفین نے اداکار کو نیک دعاؤں اور تمناؤں سے نوازا وہیں کچھ صارفین نے انہیں تنقید اور طنز کا نشانہ بھی بنایا

ایک صارف نے لکھا کہ مجھے امید ہے آپ کی تقریر ریسرچ کے مطابق ہو گی بلکہ جذباتی واقعات پر مبنی نہیں ہو گی کیونکہ اگر ایسا ہوا تو سوچنے والون کے لئے کسی کام کی نہیں ہو گی آپ اپنی جانب سے الحاد اور اسلام کو بیان کریں

جبکہ ایک صارف نے ان کی حاوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ غامدی صاحب ایک بہترین سکالر ہیں حمزہ عباسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ بھائی آپ ٹھیک راستے پر جا رہے ہیں اور بہت بہترین میسج دیا ہے یہ ہم سب کی خوش قسمتی ہے کہ آپ اس راستے پر آئے ہم سب کی آنکھیں کھولنے کے لئے

ایک صارف نے لکھا کہ اللہ آپ کی مدد کرے

جبکہ کچھ صارفین نے انہیں اور غامدی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کچھ نے ان کی بھر پور تعریف کی اور نیک تمناؤں کا اظہا کیا

یہ بھی یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اپنے کریئر کا آغاز 2006 میں تھیٹر سے کیا، بعد ازاں انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے پیارےافضل میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، اسی دوران انہوں نے مختلف فلمیں بھی کیں اور اب اداکار حالیہ ڈرامے الف میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں

میں‌پھراپنےاللہ اورقوم سے معافی مانگتی ہوں‌،باقی زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گی، رابی پیرزادہ

Shares: