پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے نومولود بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی سوشل میڈیا پر تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی ہے-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حمزہ علی عباسی نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بیٹے کا نام نام ’ محمد مصطفی عباسی‘ لکھا اور ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے دل والا ایموجی بھی استعمال کیا۔
https://www.instagram.com/p/CDbAdR3AWAT/?igshid=gv7uft6j4hux
حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل عباسی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچے کے ہاتھ کے ساتھ اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش گذ شتہ ماہ 30 جولائی کو ہوئی تھی-
https://www.instagram.com/p/CDZvotsjDlk/?utm_source=ig_embed
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حمزہ عباسی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اللہ نے مجھے اور نیمل کو بیٹا عطا کیا ہے حمزہ عباسی نے پیغام میں کہا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام مصطفیٰ علی عباسی رکھا ہے


حمزہ عباسی نے ٹویٹر پر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ان کے بیٹے کو نیک،صالح اور انسانیت کی خدمت کرنے والا بنائے-

واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل گزشتہ سال 25 اگست کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

حمزہ عباسی کو عید پر ملی دوہری خوشیاں، اللہ نے دیا بیٹا،نام کیا رکھا ، بتا دیا

نیمل خاور کے بعد حمزہ علی عباسی نے بھی شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

Shares: