احتساب عدالت نےحمزہ شہباز شریف کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظورکرلیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل اسکینڈل کیس 2اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی، عدالت میں حمزہ شہباز کو پیش کیا گیا، شہباز شریف عدالت میں پیش نہ ہوئے، نیب کی جانب سے گواہان کو پیش کیا جانا تھا ، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی اور حمزہ شہباز کو 2 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا
قبل ازیں احتساب عدالت میں مریم نواز ،حمزہ شہباز، یوسف عباس کو پیش کر دیا گیا، ن لیگ کے کارکنان بھی رکاوٹیں توڑ کر عدالت پہنچے، ن لیگی کارکنان نے عدالت میں بھی نعرے لگانا شروع کر دیئے ،عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور ن لیگی وکلاء کو حکم دیا کہ ان کو روکا جائے، اگر ماحول ایسا ہی رپا تو کیس کی سماعت نہیں کی جائے گی .
حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز
مریم نواز کو عدالت پہنچا دیا گیا، کیپٹن ر صفدر بھی پہنچ گئے
جسمانی ریمانڈ مکمل، مریم نواز کی آج ہو گی عدالت میں پیشی
مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند
اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت جانے والے تمام راستے بند کئے گئے ہیں ،پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، مسلم لیگ ن کےرہنما اور کارکن جوڈیشل کمپلیکس کے باہر جمع ہوچکے ہیں،پولیس نے کارکنوں کو لوئر مال پر ایم اے او کالج اور سیکریٹریٹ چوک میں ہی روک لیا ،کمرہ عدالت کے باہر بھی مسلم لیگ ن کےوکلا،رہنماوَں اور کارکنوں کا شدید رش ہو چکا ہے ،پولیس نے وکلا کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا ،وکلاپولیس کا حصار توڑ کر کمرہ عدالت میں داخل ہو گئے
پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے
شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل
حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر
واضح رہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے عباس شریف کو گرفتار کیا تھا ، جس کے بعد احتساب عدالت نے گرفتار مریم نواز اور عباس شریف کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نواز چوہدری شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے








