حمزہ شہباز کا ایک اور ملازم نیب نے کیا گرفتار
حمزہ شہباز کا ایک اور ملازم نیب نے کیا گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ کے الزام میں ملزم راشد کرامت کو نیب لاہور نے گرفتار کر لیا ہے، ملزم کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،
نیب کے مطابق ملزم راشدکرامت 2007 سے حمزہ شہباز کا ملازم تھا، ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں 45 کروڑکی ٹرانزیکشن ہوئی،
حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس
نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے.