وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا زندہ دلان لاہور کے لئے بڑا اقدام،لاہور میٹرو بس سروس کے انفراسٹرکچر کو بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا.وزیراعلی حمزہ شہباز نے منظوری دے دی
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عام آدمی کے اس منصوبے کو سابق دور میں بری طرح نظر انداز کیا گیا، میٹرو بس عام آدمی کی سواری ہے، وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ سٹیشن پر بسوں کی آمد ورفت کے بارے لاوڈ سپیکر سے مسافروں کو اپ ڈیٹ رکھنے کا میکنزم وضع کیا جائے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ لاہور میٹرو بس سروس کے انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے ترجیحات کا تعین کیا جائے۔ بحالی کے کاموں کو کم سے کم عرصے میں مکمل کیاجائے۔حمزہ شہباز
بحالی کے کاموں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ قواعد و ضوابط کے تحت انفراسٹرکچر کی بحالی کے کاموں سے متعلقہ امور کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔
وزیر اعلی حمزہ شہباز نے سٹیشنز پر صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی.
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ مون سون سیزن سے قبل پراجیکٹ کی چھتوں کی صفائی کا کام مکمل کیا جائے، ویٹنگ ایریاز میں پنکھوں کے ساتھ ائیر کولر لگانے کا جائزہ لیا جائے۔
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور میٹرو بس سروس کے امور اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں خواجہ احمد حسان، رمضان صدیق بھٹی، ماجد ظہور، علی رضا، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی ایل ڈی اے، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام نے شرکت کی.
مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے اور پابندی لگانے کی اصولی منظوری دے دی، حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ تاریخی پارک کو جلسوں کیلئے استعمال کرنا کسی طور پر مناسب نہیں۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا ایک اور احسن اقدام، گریٹر اقبال میں داخلہ فیس لگانے کی تجویز مسترد کردی.
حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ یہ غریب آدمی کا پارک ہے، کسی صورت داخلہ فیس عائد نہیں کروں گا۔ اس تجویز پر غور کرنا تو دور کی بات، اسے اجلاس میں پیش کرنا بھی مناسب نہیں۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے سابق دور میں پودوں کے بیج بروقت نہ خریدنے پر برہمی کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا بروقت بیج نہ خریدنے کے حوالے سے انکوائری کا حکم بھی دے دیا