حمزہ شہباز کی ہو گی آج عدالت میں پیشی، سیکورٹی سخت

0
51

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو آج عدالت پیش کیا جائے گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہبازشریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ سکینڈل کیس کی سماعت آج ھوگی، صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازشریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں آج پیش کی جائے گا ،عدالت میں حمزہ شہبازشریف کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد آج احتساب عدالت پیش کیا جائے گا

حمزہ شہبازشریف کو نیب کی تحویل میں 84 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل کر دیا گیا تھا ،حمزہ شہباز کی احساب عدالت میں آج دسویں جبکہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد آج دوسری پیشی ھے ،احتساب عدالت کے ایڈمن جج چوہدری امیر محمد خان نے سماعت کریں گے

گزشتہ سماعت پر  احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل اسکینڈل کیس 2اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی، عدالت میں حمزہ شہباز کو پیش کیا گیا، شہباز شریف عدالت میں پیش نہ ہوئے، نیب کی جانب سے گواہان کو پیش کیا جانا تھا ، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی اور حمزہ شہباز کو 2 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا

 

حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز

مریم نواز کو عدالت پہنچا دیا گیا، کیپٹن ر صفدر بھی پہنچ گئے

جسمانی ریمانڈ مکمل، مریم نواز کی آج ہو گی عدالت میں پیشی

مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

 

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت جانے والے تمام راستے بند کئے گئے ہیں ،پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، مسلم لیگ ن کےرہنما اور کارکن جوڈیشل کمپلیکس کے باہر جمع ہوچکے ہیں،پولیس نے کارکنوں کو لوئر مال پر ایم اے او کالج اور سیکریٹریٹ چوک میں ہی روک لیا ،کمرہ عدالت کے باہر بھی مسلم لیگ ن کےوکلا،رہنماوَں اور کارکنوں کا شدید رش ہو چکا ہے ،پولیس نے وکلا کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا ،وکلاپولیس کا حصار توڑ کر کمرہ عدالت میں داخل ہو گئے

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

Leave a reply