حمزہ شہباز کا معروف صحافی کے انتقال پر کا اظہار افسوس۔

0
47

پنجاب اسمبلی میں قاید حزب اختلاف حمزہ شہباز نے معروف صحافی آئی اے رحمن کے انتقال پر کا اظہار افسوس کیا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اللٌہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی صحافت ایک غیر جانبدار اور پروفیشنل جرنلسٹ سے محروم ہو گئی ہے۔ آئی اے رحمن نہ صرف بلند پایہ انسان تھے بلکہ انہوں نے اپنی تحریروں اور نقطعہ نظر سے ہمیشہ ملک میں آئین و جمہوریت کی بالا دستی اور محروم طبقات کے حقوق کی جدو جہد کی ہے۔ انکی وفات سے ملک انسانی حقوق کی علمبردار ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ ملک کے محروم طبقات کے لیے آواز اٹھانا ان کا مشن تھا۔

Leave a reply