ماسک کا استعمال کر لئیں یا مقدما جھیِل لیں، 704 مقدمات درج۔

لاہور میں بغیر ماسک کے گھومنے پر 704 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 674 مقدمات درج کئے گئے۔ کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر ابتک 1378 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر حکومتی گائیڈ لائنز پر امن و امان کے ساتھ عملدرآمد کروایا جائے گا۔ پولیس، ضلعی حکومت اور محکمہ ہیلتھ کی مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں اور کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کے لیے مشترکہ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ غلام محمود ڈوگر نے واضیح طور پر کہہ دیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کی جائے رہی ہیں اور کی جائیں گی اور حکومتی اوقات کار کی خلاف ورزی پر بھی سخت کارروائی کی جائے۔ کورونا وباء میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اس لئے احتیاط برتنا ضروری ہے۔ سی سی پی او لاہور نے عوام کو پیغام دیا کہ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

Comments are closed.