fbpx

حمزہ شہباز ان ہاؤس تبدیلی کے لیے متحرک ، پنجاب اسمبلی میں ن لیگ بڑا کھڑاک کرنے جا رہی

حمزہ شہباز ان ہاؤس تبدیلی کے لیے متحرک ہوگئے ، پنجاب اسمبلی میں ن لیگ بڑا کھڑاک کرنے جا رہی

باغی ٹی وی : پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا ان ہاؤس تبدیلی کے جائزے کا معاملہ تیز ہو گیا

اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز ان ہاوس تبدیلی کے لیے متحرک ہوگئے، حمزہ شہباز نے ایک ہفتے میں مختلف ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں .

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے ملک ندیم کامران۔رانا اقبال۔منشاءاللہ بٹ۔رانا مشہود۔سمیعیت دیگر کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا۔اپوزیشن لیڈر نے مذکورہ ارکان اسمبلی کو پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔

حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ اگر ہم پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی لاتے ہیں تو ہمارا کیا سکور ہوگا۔ان ہاؤس تبدیلی کے لیے پی ٹی آئی کے کتنے ارکان ن لیگ کا ساتھ دیں گے اس کا لیگی رہنما جائزہ لیں گے

لیگی ارکان ان ہاؤس تبدیلی کی ٹائمنگ پر مشاورت کریں گے . لیگی ارکان پنجاب کے بجٹ کی منظوری کے موقع پر پی ٹی آئی ارکان کو غیر حاضر رہنے پر قائل کریں گے۔

لیگی ارکان 3 ہفتوں میں اپنی سفارشات تیار کرکے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو پیش کریں گے۔