حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت، نیب نے عدالت میں جمع کروایا جواب

0
45

حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت، نیب نے عدالت میں جمع کروایا جواب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازکی درخواست پر نیب نے جواب لاہورہائیکورٹ میں جمع کرا دیا.

لاہور ہائیکورٹ میں نیب نے حمزہ شہبازکی ضمانت کی مخالفت کردی ۔نیب نے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا ہے کہ حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت مسترد کی جائے، حمزہ شہبازکی پہلے ہی درخواست ضمانت خارج ہوچکی،حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کی اورناجائزاثاثے بنائے،حمزہ شہبازکے کیس میں غیرمعمولی حالات نہیں ہیں۔

نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں مزید کہا کہ حمزہ شہبازنے درخواست کے ساتھ کوئی ثبوت لف نہیں کیے،حمزہ شہبازکے نیب پرلگائے گئے الزامات مفروضوں پرمبنی ہیں،نیب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت مسترد کرے۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی ،جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیاہے

وکیل درخواست گزارنے کہا کہ سپریم کورٹ میں 10 ماہ تک ضمانت کی درخواست زیر التواء رہی تھی ، سپریم کورٹ نے نیب کے پرانے ترین کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر سننے کا حکم دیا ہے، نیب نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 11 جون 2019ء کو گرفتار کیا، حمزہ شہباز کی گرفتاری کے چودہ ماہ بعد ریفرنس دائر کیا گیا،

درخواست میں موقف اپنایا گیاکہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے سولہ ماہ بعد فرد جرم عائد کی گئی، نیب کے آمدن سے زائد اثاثہ جات میں 16 ملزم نامزد اور 11 ملزموں کا ٹرائل ہو رہا ہے، تمام ملزمان کے اپنے اپنے وکلاء ہیں ٹرائل جلد ختم ہونے کا امکان نہیں ہے، کسی ملزم کو عرصہ دراز تک گرفتار رکھنا حتمی فیصلے سے پہلے سزا دینے کے مترادف ہے،عدالت حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے،

واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے

Leave a reply