حمزہ شہباز کے مچلکے منظور، رہائی کی تیاریاں جاری، کیسے ہو گا استقبال؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکے منظورکر لئے گئے
اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کی رہائی کا معاملہ ،حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرا دیئے گئے ،حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکے منظور کرلیے گئے ،احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اکمل خان نے روبکار تیار کرنے کا حکم دے دیا
حمزہ شہباز کو آج جیل سے رہا کر دیا جائے گا، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج دوپہر 2:45 پر حمزہ شہباز شریف کا استقبال کرنے کوٹ لکھپت جیل پہنچیں گی ۔ حمزہ شہباز جیل سے رہا ہونے کے بعد ایک بڑی ریلی کی صورت میں ماڈل ٹاؤن پہنچیں گے،کوٹ لکھپت سے ماڈل ٹاؤن تک جگہ جگہ حمزہ شہباز کی آمد کےلیے استقبالی کیمپس لگائے گئے ہیں
حمزہ شہباز کے استقبال کے لیے مسلم لیگ ن لاہور نے استقبالیہ کمیٹی تشکیل دے دی,کمیٹی میں پرویز ملک،خواجہ عمران نذیر،رانا مشہود اورعمران علی گورائیہ سمیت دیگر شامل ہیں ،کمیٹی کوٹ لکھپت جیل سے ماڈل ٹاؤن تک جگہ جگہ حمزہ شہباز کا استقبال کرے گی مسلم لیگ ن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ان کیمپوں میں حمزہ کا استقبال کریں گے،کمیٹی نے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر 2 بجے پہنچنے کی ہدایات کی ہیں
حمزہ شہباز کی رہائی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر ہو گی، حمزہ شہباز کو جلوس کی شکل میں ماڈل ٹاؤن لے جایا جائے گا، حمزہ شہباز کی رہائی کے حوالہ سے ن لیگ نے استقبال کے لئے بھر پور تیاریاں کر رکھی ہیں.
واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.عدالت نے دوسرے کیس میں انکی ضمانت منظور کرلی ہے
حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس
نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے.