حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت دائر

0
76

حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت دائر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کی سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت واپس لینے کا معاملہ،حمزہ شہباز کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی گئی

اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت دائر کی گئی درخواست ضمانت میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے 14 ماہ بعد ریفرنس دائر کیا گیا،

جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دورکنی بنچ کل درخواست پر سماعت کرے گا حمزہ شہباز کی جانب سے اعظم نذیر تارڈ اور امجد پرویز ایڈووکیٹس پیش ہوں گے
درخواست ضمانت میں چئیرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کو آمدن۔سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں گیارہ جون دوہزار انیس کو گرفتار کیا۔حمزہ شہباز کی گرفتاری کے چودہ ماہ بعد ریفرنس دائر کیا گیا۔حمزہ شہباز کی گرفتاری کے سولہ ماہ بعد فرد حرم عائد کی گئی ۔نیب کے آمدن سے زائد اثاثہ جات میں سولہ ملزمان شامل ہیں ۔جس میں گیارہ کا ٹراِئل ہورہا ہے۔تمام ملزمان کے اہنے اپنے وکلاء ہیں ۔جس کی وجہ سے ٹرائل جلد ختم ہونے کا امکان نہیں ،کسی ملزم کو عرصہ دراز تک گرفتار رکھنا ٹرائل سے پہلے سزا دینے کے مترادف ہے۔عدالت حمزہ شہباز کی میرٹ اور ہارڈشپ بنیادوں درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے

واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے

Leave a reply