حمزہ شہباز کو جیل سے رہا کر دیا گیا

حمزہ شہباز کو جیل سے رہا کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کو جیل سے رہا کر دیا گیا

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حمزہ شہباز کا جیل کے باہر استقبال کیا۔ مریم نواز کے ہمراہ دیگر پارٹی عہدیدار بھی موجود ہیں جنہوں نے حمزہ شہباز کا استقبال کیا اور انہیں رہائی کی مبارکباد دی۔

نون لیگی کارکنوں نے اپنے لیڈر کے حق میں بھر پور خیر مقدمی نعرے بلند کیے۔متعدد مرد و خواتین نون لیگی کارکنوں نے حمزہ شہباز شریف کی رہائی کی خوشی میں بھنگڑے ڈالے، اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی

خواجہ عمران نذیر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نون وہ اپنے روایتی انداز میں والہانہ استقبال کرنے کے لیے کوٹ لکھپت کچا جیل روڈ پر موجود ہیں، ن لیگی دیگر قائدین بھی جیل کے باہر موجود ہیں ،کوٹ لکھپت سے ماڈل ٹاؤن تک جگہ جگہ حمزہ شہباز کی آمد کے لیے استقبالی کیمپس لگائے گئے ہیں

لاہور ہائی کورٹ نے 24 فروری کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ایک، ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت پر رہا کردیا ۔ رہائی کا حکم بدھ کو جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست پر سنایا تھا ۔

واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.عدالت نے دوسرے کیس میں انکی ضمانت منظور کرلی ہے

حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

حمزہ شہباز کے مچلکے منظور، رہائی کی تیاریاں جاری، کیسے ہو گا استقبال؟

نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے.

 

Comments are closed.