مزید دیکھیں

مقبول

پنجاب پولیس میں بہتری کیلئے وزیراعلیٰ کا کردار،تحریر:ملک محمد سلمان

پنجاب پولیس کے رویوں میں بہتری اور رشوت کے...

پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، مشقیں جاری

پاک فوج کی بھارت کے ممکنہ فالس فلیگ آپریشن...

ملی رکشہ یونین کا بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

رکشہ ڈرائیورز کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پاک...

بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر پاکستانی صحافیوں کی تشویش

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)...

نااہلی کے فیصلے کے بعد عمران خان کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ،کئی شہروں میں احتجاج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کر دیا ہے

سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پانچ برسوں کے لئے نااہل کیا گیا ہے، نااہلی کے فیصلے کے بعد عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اجلاس شروع ہو گیا ہے ،اجلاس میں شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور شیریں مزاری شریک ہیں، فواد چودھری ، فیصل جاوید ، زلفی بخاری بھی اجلاس میں شریک ہیں اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مشاورت کی جا رہی ہے

عمران خان کی نااہلی پر تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے،تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں فیروز پور روڈ پر قینچی کے قریب احتجاج کیا جا رہا ہے، اس دوران میٹرو سروس بند کرنے کی بھی کوشش کی گئی

پی ٹی آئی کے کارکنان فیض آباد پہنچ گئے، سڑک بلاک کر دی گئی، کارکنان عمران خان کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں،خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی عمران خان کی نااہلی کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج جاری ہے .،پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج شروع کر دیا ہے

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ صرف تحریک انصاف ہی نہیں پوری عوام کی توہین کی گئی۔ عمران خان پاکستان کہ سب سے مقبول لیڈر ہیں۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اب مذاکرات کے ذرعیے عمران خان کی بحالی کو نوازشریف کی رہائی کے ساتھ جورا جائے گا تو اُس کی بھول ہے۔ تمام کارکن اور عوام فوری طور پر اس فیصلے کے خلاف باہر نکلیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ ریڈ زون میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اس وقت تمام راستے کھلے ہیں، آمدورفت میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی اور کہا کہ فیصلہ کورٹ میں چیلنج ہو گا. مائنس عمران خان کا خواب انشاءاللہ کبھی نہیں پورا ہو گا

https://twitter.com/Asad_Umar/status/1583388595154718720

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج کے فیصلے سے پاکستان میں انقلاب کا آغاز ہوگیا !

https://twitter.com/UdarOfficial/status/1583385395269578753

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے نااہلی کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما، شہباز گل کا کہنا تھا کہ جو نوازشریف نے کہا الیکشن کمیشن نے وہ فیصلہ لکھ کر سنا دیا،تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلہ کیخلاف تمام تحریک انصاف کے کارکنان فیصل آباد ضلع کونسل چوک پہنچیں۔ بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔ الیکشن کمیشن امپورٹڈ حکومت کا دست راست بن چکا ہے۔ عوامی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے ان کا نپیں ٹانگ رہی ہیں

ق لیگی رہنما مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ قوم عمران خان کو نااہل قرار دینے کے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرے گی انصاف کا قتل عام ہوا،کپتان سرخروہوں گے ،کپتان کل بھی صادق و امین تھےاور آج بھی ،فیصلہ آئین و قانون سے مذاق ہے

عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

عمران خان نا اہل قرار
میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan