ہانیہ عامر نے اپنے بالوں کی کٹنگ خود کر کے سب کو حیران کر دیا

0
85

دُنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے رواں ماہ مارچ سے پاکستان میں بھی دیکگر ممالک کی طرح لاک ڈاؤن جاری ہے مذہبی ، تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں سمیت تمام کاروباری مراکز بھی بند ہیں جس میں بیوٹی پارلر بھی شامل ہیں تاہم خواتین گھروں میں خود ہی پارلر کے کام سرانجام دے رہی ہیں ان میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر بھی شامل ہیں ہانیہ عامر نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے بال خود ہی کاٹ کر سب کو حیران کر دیا ہے ۔

باغی ٹی وی :اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرہی رہے جس میں وہ فرنٹ کٹنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں
https://www.instagram.com/p/CC9IbiXlAc6/?igshid=1j38zpwahpceb
ویڈیو میں وہ خود ہی اپنے بال کاٹتی نظر آ رہی ہیں ہانیہ نے اپنے بالوں کو کاٹتے ہوئے خود کو ایک نئی لُک دی ہے اور اس نئی لُک میں وہ بہت خوبصورت نظر آ رہی ہیں ۔

انہوں نے اپنے بال کاٹنے کے بعد اپنے قریبی دوستوں کو ویڈیو کال کے ذریعے اپنی نئی لُک دکھائی جسے دیکھ کر سب ہی کے منہ حیرانی سے کھلے کے کھلے رہ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے دیگر دوستوں کے ساتھ ساتھ اپنے دوست گلوکار عاصم کو بھی ویڈیو کال کے ذریعے اپنی نئی لُک دکھائی جسے دیکھ عاصم اظہر بھی حیران رہ گئے اور انہوں نے ہانیہ کی تعریف بھی کی-

جبکہ دوسری جانب ہانیہ نے بھی یہ ویڈیو اہبے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شئیر کی جس میں وہ بالوں کی کٹنگ کرنے سے پہلے مختلف ہیئر سٹائل بناتی بھی دکھائی دیں-
https://www.instagram.com/p/CC8_6eIj-95/?igshid=91rgpod29krl
واضح رہے کہ اپنی جاندار اداکاری اور دلکش انداز کی وجہ سے بہت ہی کم عرصے میں شوبز میں اپنا ایک خاص مقام حاصل کرنے والی نوجوان اداکارہ اکثر و بیشتر اپنی ویڈیوز اور تصاویر فوٹو، سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں-

ہانیہ عامر کے بعد عاصم اظہر نے بھی اپنے تعلق پر خاموشی توڑ دی

عاصم اظہرصرف میرا اچھا دوست ہے ہمارے درمیان کوئی نجی تعلقات نہیں ہانیہ عامر

عاصم اور ہانیہ تو بس دوست تھے، گزشتہ کچھ مہینوں میں انکی آپس میں ملاقاتوں کی چند جھلکیاں

ہانیہ عامر کا عاصم اظہر کو صرف دوست کہنے پر اریکا حق تنقید کی زد میں

Leave a reply