ہر ماہ کی 14 تاریخ سے پہلے بچوں کے اخراجات ادا کردئیے جائیں، عدالت کا فیروز خان کو حکم

ہر ماہ کی 14 تاریخ سے پہلے بچوں کے اخراجات ادا کردئیے جائیں، عدالت کا فیروز خان کو حکم

عدالت نے اداکار فیروز خان کو اپنے بچوں کے اخراجات کے لئے سابق اہلیہ کو ماہانہ 80 ہزار روپے دینے کا حکم دے دیا۔ سٹی کورٹ کراچی میں فیملی کورٹ ضلع شرقی میں اداکار فیروز خان کی بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے بچوں کے عبوری اخراجات کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا. عدالت نے فیروز خان کو بیٹے سلطان کیلئے 50 ہزار اور بیٹی فاطمہ کیلئے 30 ہزار روپے ماہانہ دینے کا حکم دے دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ
دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کا اب اسٹیم سیلز سے علاج ممکن
چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا
فاضل عدالت نے حکم دیا کہ فیروز خان ہر ماہ کی 14 تاریخ سے پہلے بچوں کے اخراجات ادا کردیں گے۔ عدالت نے فیروز خان کے بیٹے سلطان کو 5 روز (22 دسمبر سے 26 دسمبر ) کے لئے باپ کے حوالے کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ فاضل جج نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ بطور باپ فیروز خان کا حق ہے وہ بچوں کے ساتھ وقت گزارے،بچوں کی والدہ نے زبانی بتایا ہے کہ ان کا بیٹا پہلے بھی اپنے والد کے ساتھ رات میں رہ چکا ہے۔

عدالت نے فیروز خان کو ایک لاکھ روپے زیر ضمانت جمع کرانے کا حکم دے دیا، جب تک سلطان فیروز خان کے پاس رہے گا فیروز خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ عدالتی ناظر کے پاس جمع رہے گا۔ عدالت نے اس سے قبل فیروز خان اور ان کی اہلیہ کو عدالت سے باہر بچوں کے اخراجات سے متعلق معاملات حل کرنے کا کہا تھا تاہم دونوں کی درمیان معاملات طے نہیں ہوپائے۔ فیروز خان کے وکیل نے الزام لگایا تھا کہ علیزے کی وجہ سے معاملات حل نہیں ہوسکے۔

Comments are closed.