ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا شوہر بلال شاہ سندھ پولیس کا برطرف سپاہی نکلا ۔
باغی ٹی وی : نجی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ حریم شاہ کے مبینہ شوہر بلال شاہ کو جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر سندھ پولیس سے یکم اکتوبر 2021 کو برطرف کیا گیا، حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے خلاف اسپشل برانچ نے خفیہ رپورٹ میں بھتہ جمع کرنے ، منشیات فروشی ، مساج سینٹر سے بھتہ وصول کرنے کا انکشاف کیا گیا ۔
بلال شاہ ڈیفنس فیز 6 مسلم کمرشل اور خیابان بخاری میں شام کے اوقات سیاہ ویگیو گاڑی میں مختلف ہوٹلوں میں ہوتا تھا اسپشل برانچ رپورٹ کے مطابق حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے موبائل فون کی لوکیشن اور انٹیلی جنس رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ وہ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔
معروف ناول نگاراورسابق پارلیمنٹیرین بشریٰ رحمٰن انتقال کرگئیں
ایس ایس پی عرفان زمان 21 ستمبر 2021 کو اسپشل برانچ کی رپورٹ پر ایس ایس پی ہیڈکواٹر ساؤتھ عرفان زمان نے بلال شاہ کے خلاف انکوائری شروع کی، ایس ایس پی ہیڈکواٹر کی جانب سے بلال شاہ کو 3 شوکاز نوٹس بھیجے گئے لیکن اس نے کسی کا جواب نہیں دیا جس پر اسے ملازمت سے برطرف کیا گیا ۔
ارطغرل غازی کا اختتام،پی ٹی وی پر اب کونسا تاریخی ڈرامہ نشر کیا جائے گا؟
بلال شاہ قیوم آباد کی کچی آبادی کا رہائشی ہے کچھ ماہ قبل ہی ڈیفنس میں رہائش اختیار کی ۔ بلال شاہ بطور کانسٹیبل بلاول ہاؤس میں رہا جس پر اس نے اپنی تصاویر کئی اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ بنوائیں ۔ سپاہی بلال شاہ کے پاس ویگیو کہاں سے آئی ، اتنی مہنگی گھڑی اور شاہانہ اخراجات پر پولیس افسران حیران ہوگئے-