مزید دیکھیں

مقبول

یزمان:چک 108 ڈی این بی میں جاز ٹاور کی بیٹریوں میں آگ لگ گئی

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) تحصیل یزمان کے...

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے...

سوتیلے باپ نے 12 سالہ بیٹی کی 60 سالہ شخص سے شادی کرا دی

اٹک میں سوتیلے باپ نے مبینہ طور پر رقم...

ہربات کی ذمہ داری ہم پر،وفاق بھی ہمارے حوالے کردیں،وزیراعلیٰ سندھ

احتساب عدالت اسلام آباد میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخرکر دی گئی ،ملزم نیاز علی شیخ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس چیلنج کر دیا عدالت نے نیاز علی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا کورونا میں مبتلا ہونے والے ملزم کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کروا دی گئی ،جج احتساب عدالت اصغر علی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کا وقت اور دے دیتے ہیں، سنا ہے ایک نیا نیب آرڈیننس بھی آیا ہے، وکیل نے کہا کہ پرائیویٹ لوگوں کو احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے نکال دیا گیا ہے،احتساب عدالت اسلام آباد نے ریفرنس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی

عدالت پیشی کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو بہتر کھیلنے پر مبارکباد پیش کرتاہوں،پاکستانی ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے ،کارکردگی قابل تعریف ہے، گزشتہ دنوں جو کچھ ہوا معاملہ بہتر اندازمیں حل ہوسکتاتھا،حکومت خود کوہرمشکل میں ڈا ل دیتی ہے حکومت مشکل میں آتی ہے تو دوسروں کو مددکے لیے پکارتی ہے،ہربات کی ذمہ داری ہم پر ڈال دی جاتی ہے،وفاق بھی ہمارے حوالے کردیں ہم سب نےملک کے مفاد میں کام کرناہے،پی ٹی آئی کے لوگ انتخابا ت میں ضمانتیں ضبط کرائیں گے اب ہواوں کارخ بدل گیاہے یہ لوگ معاملات خراب کرکے مبارکباد وصول کرناچاہتے ہیں،

پروپیگنڈے کرنیوالی مودی سرکار باغی ٹی وی کا "سچ” برداشت نہ کر سکی،باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی درخواست کر دی

آزادی اظہار کی دعویدار ٹویٹر انتظامیہ کو مودی کے ظلم کی حمایت کرنے پر شرم آنی چاہیے ، سید فیاض الحسن رہنما پی ٹی آئی

بھارتی اقدام قابل مذمت، باغی ٹی وی کو دباؤ میں نہیں آنا چاہیئے،خرم نواز گنڈا پور

سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم کیخلاف درخواست پر سماعت

ہم وزیراعظم کے اس اقدام کو سراہتے ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan