قومی اسمبلی کی قاٸمہ کمیٹی نے پی ایف ایف این سی پر خصوصی آڈٹ کی رپورٹ آنے تک ہارون ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کرے گی۔

قومی اسمبلی کا قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہارون ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی جائے، جب تک پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی پر آڈٹ رپورٹ نہیں آتی، ہارون ملک کو فرار نہ ہونے دیا جائے،ہارون ملک نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو نقصان پہنچایا

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کا معاملہ قومی اسمبلی قاٸمہ کمیٹی میں دوبارہ آ پہنچا ، روبینہ عرفان نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملاٸزیشن کمیٹی کی مدت 30جون کو ختم ہو چکی،فیفا نے ہارون ملک کی مدت میں ابھی تک باضابطہ توسیع نہیں دی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کا خصوصی آڈٹ کروایا جائے ایسا نہ ہو کہ ہارون ملک کینیڈا چلے جائیں ،قومی مینز اور وویمنز فٹبال ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے ہے،فٹبال فیڈریشن نارملاٸزیشن کمیٹی سے کارکردگی طلب کی جائے

وفاقی وزیر احسان مزاری نے کہا کہ فیفا نے ہارون ملک کی مدت میں توسیع کے بارے میں ابھی تک آگاہ نہیں کیا، فیفا کو تمام صورتحال سے آگاہ کرنے کیلٸے خط لکھا ہے،پاکستان فٹبال ٹیم کی سلیکشن پر بھی سوالات اٹھے ہیں،ٹیموں کے غیر ملکی دوروں کی اجازت وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے لی جاتی ہے،کہا جاتا ہے وزرات بین الصوبائی رابطہ روک رہی ہے،قاٸمہ کمیٹی سفارش کرے تو ہارون ملک کا نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں،ہارون ملک دوہری شہریت کے حامل ہے جو ماہانہ ہزاروں ڈالرز لیتے رہے،الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے فیفا نےپاکستان فٹبال فیڈریشن کے فنڈز روک رکھے ہیں ،
ممبر کمیٹی مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ یہ پیسہ انکی ذاتی اخراجات کے لیے نہیں آرہا ۔ان معاملات کی تحقیقات ہونی چاہیے،

قومی اسمبلی کی قاٸمہ کمیٹی براے بین الصوباٸی رابطہ کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق معاملات کا جاٸزہ لیا گیا۔ مہرین رزاق بھٹو نے پی سی بی کی سابقہ منیجمنٹ کی جانب سے آڈٹ کا جواب نہ دینے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ میں اگر کرپشن ہوگی تو اسے کسی صورت چھپنے نہیں دینگے۔ وفاقی وزیر احسان مزاری نے کہا پی سی بی کی سابقہ منیجمنٹ کمیٹی کے دور میں ہمیں ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا، ذکا اشرف کی سربراہی میں وزیراعظم نے نٸی منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی ہے۔چیئرمین کمیٹی نواب شیر وسیر نے کہا امید ہے ذکا اشرف کرکٹ کی بہتری کیلٸے اپنا مثبت کردار ادا کرینگے۔

گزشتہ ایک اجلاس میں وفاقی وزیر احسان مزاری نے کہا تھا کہ ہارون ملک پاکستان فٹبال کیلٸے سنجیدہ ہوتے تو فورا الیکشن کروا دیتے ،نارملاٸزیشن کمیٹی ماہانہ ہزاروں ڈالرز صرف تنخواہوں کی مد میں اڑا رہے ہیں،حیرانگی ہے کہ فیفا فنڈنگ کررہی ہے لیکن نارملاٸزیشن کمیٹی کا کوٸی بینک اکاونٹ نہیں ،فٹبال ٹیم کی سلیکشن میں بھی بہت سی شکایات ملی ہے،

ہارون ملک کو فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا

پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

 پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

Shares: