مزید دیکھیں

مقبول

ہالی وڈ اداکارہ کرسٹن اسٹیورٹ نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرلی

ہالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور مقبول فلم...

دنیا میں ترقی سڑکوں اور کارخانوں سے نہیں ہو تی، احسن اقبال

سیالکوٹ: وفاقی وزیر ڈولپمنٹ اینڈ پلاننگ احسن اقبال نے...

برطانوی عدالت میں عادل راجہ پر مزید جرمانہ

برطانیہ کی رائل کورٹ نے ہتک عزت کیس میں...

بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ تباہ ہوگیا،پائلٹ ہلاک

بھارتی ریاست گجرات میں فضائیہ کا ایک اور طیارہ...

ہارون ملک نے پاکستان کی فٹبال کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا، احسان مزاری

قومی اسمبلی کی قاٸمہ کمیٹی بین الصوباٸی رابطہ کا نواب شیر وسیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود، ہاکی فیڈریشن ، فٹبال نارماٸزیشن کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں فٹبال اور ہاکی سے متعلق امور کا جاٸزہ لیا گیا،وفاقی حکومت نے فٹبال نارملاٸزیشن کمیٹی سے متعلق تمام حقاٸق سے فیفا کو آگاہ کردیا ،احمد حنیف اورکزٸی نے کہا کہ فٹبال کی عالمی باڈی کو 19جون کو خط لکھا گیا، وفاقی سیکرٹری بین الصوباٸی رابطہ کا کہنا تھا کہ نارملاٸزیشن کمیٹی یقین دھانی کروانے کے باوجود پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشن نہ کروا سکی،احمد حنیف اورکزٸی نے کہا کہ سالوں سے سن رہے ہیں کہ فٹبال نارملاٸزیشن کمیٹی آج الیکشن کروا رہی ہے کل الیکشن ہو رہے ہیں، چیٸرمین قاٸمہ کمیٹی نے کہا کہ اگر فٹبال فیڈریشن کے الیکشن نہیں ہونگے تو فیفا گرانٹ کیسے دے گی،ہم فٹبال نارملاٸزیشن کمیٹی پر کوٸی پابندی نہیں لگا رہے،فیفا کے سامنے تمام حقاٸق لانے کا حکومت کو حق حاصل ہے،ہمیں فٹبال کو اس دلدل سے نکالنا ہوگا،

ہارون ملک چیٸرمین نارملاٸزیشن کمیٹی نے کہا کہ فیفا نے پاکستان میں الیکشن کروانے کیلٸے چھ ماہ کا ٹاسک دیا تھا، حالات ٹھیک نہ ہونے کے باعث فٹبال فیڈریشن کے الیکشن مقررہ وقت پر نہ ہو سکے،کمیٹی رکن سمیع گیلانی نے کہا کہ فٹبال ہاوس پر حملہ پرانی باتیں ہے، آخر نارملاٸزیشن کمیٹی فٹبال فیڈریشن کے الیکشن کیوں نہیں کرواتی؟ چیٸرمین قاٸمہ کمیٹی نے کہا کہ نارملاٸزیشن کمیٹی کو بلاتاخیر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشن کروانے چاہیے، وفاقی وزیر احسان مزاری نے کہا کہ ہارون ملک نے پاکستان کی فٹبال کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ، کینیڈین نیشنل کا پاکستان کی فٹبال سے کیا لینا دینا،ہارون ملک پاکستان فٹبال کیلٸے سنجیدہ ہوتے تو فورا الیکشن کروا دیتے ،نارملاٸزیشن کمیٹی ماہانہ ہزاروں ڈالرز صرف تنخواہوں کی مد میں اڑا رہے ہیں،حیرانگی ہے کہ فیفا فنڈنگ کررہی ہے لیکن نارملاٸزیشن کمیٹی کا کوٸی بینک اکاونٹ نہیں ،فٹبال ٹیم کی سلیکشن میں بھی بہت سی شکایات ملی ہے، حکومت فٹبال ٹیم کی سلیکشن کے معاملات کا بھی جاٸزہ لے گی،انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں قومی فٹبال ٹیم سارے میچ ہار گٸی ، قومی فٹبال ٹیم میں نو غیر ملکی پلیٸرز شامل ہیں جن کی وجہ سے این او سی لینے میں وقت لگتا ہے،وزارت ان سے کچھ پوچھے تو کوٸی جواب نہیں دیا جاتا،

پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

 پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan