جعلی اکائونٹس بنا کر تنقید کرتے ہو شرم کرو ہرشالی کاٹرولز کو جواب

مجھے جو کرنا ہے وہ میں کروں گی
0
49
actress harshali

بالی وڈ فلم بجرنگی بھائی جیسے ہی ریلیز ہوئی تو اس نے کامیابی کے ریکارڈز قائم کئے. اس میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر ہرشالی نامی ایک بچی نے کام کیا. ہرشالی اب بڑی ہو چکی ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں. ہرشالی نے باقاعدہ ایک یوٹیوب چینل بنا رکھا ہے، اس پر وہ اپنی وڈیوز اپلوڈ کرتی رہتی ہیں. حال ہی میں‌انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کے گیت واٹ جھمکا پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کی تو ان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا. انہیں سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ آپ بالکل اچھی نہیں لگ رہیں.

”ایک ٹرول نے لکھا کہ مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی کہ لوگوں کو اس لڑکی میں کیا دکھتا ہے؟ نہ اداکاری نہ ہی دکھنے میں اچھی، بس نقل کرنا آتا ہے، آپ کے بس کی بات نہیں اداکاری کرنا۔” ٹرولز کو کرارا جواب دیتے ہوئے ہرشالی کا کہنا تھا کہ شرم تم لوگوں کو آنی چاہیے تم لوگ کیسی باتیں کرتے ہو، بھئی آپ لوگوں کو مجھے نہیں دیکھنا تو نہ دیکھیں اور جعلی اکائونٹس بنا کر تم دوسروں پر تنقید کرتے ہو.ہرشالی نے مزید کہا کہ مجھے جو بھی کرنا ہے کروں گی تم لوگ جو مرضی کہتے رہو.

گپی گریوال کو مولا جٹ میں گوہر رشید بھا گئے

کابلی پلائو میں احتشام الدین کی اداکاری ماہرہ خان کو بھی بھا گئی

شہنشاہ قوالی نصرت فتح علیخان کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے

Leave a reply