سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو کوئٹہ منتقل کئے جانے کا امکان ہے

حسان نیازی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے،کوئٹہ پولیس حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد کچہری پہنچ گئی ،عدالت نے حسان نیازی کو جیل سے کچہری پیش کرنے کی ہدایت کردی جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے طلبی کا روبکار جاری کیا

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے حسان نیازی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرکے کوئٹہ پولیس کے حوالے کردیا ،عدالت نے حکم دیا کہ تھانہ ائیرپورٹ میں درج مقدمہ میں کل پولیس کوئٹہ کے متعلقہ مجسٹریٹ کے سامنے حسان نیازی کو پیش کرے

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ حسان نیازی جو وکیل ہے اب انتقامی کاروائی کے تحت 18مارچ کو تھانہ ائیرپورٹ کوئٹہ میں درج مقدمہ میں گرفتار کرکے بلوچستان لے جا رہے ۔پاکستان میں عملی طور پرجنگل کا قانون نافذ ہوچکا ہے۔جعلی مقدمات بنا کرگرفتاریاں ڈالی جارہی ہیں،چیف جسٹس صاحب اس لاقانونیت اور انسانی حقوق خلاف ورزی کو روکیں ،فرح حبیب نے روبکار طلبی بھی ٹویٹ کی،

قبل ازیں عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی ،حسان نیازی نے درخواستِ ضمانت اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں دائر کی عدالت نے حسان نیازی کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے پولیس کو حسان نیازی سے متعلق ریکارڈ سمیت کل طلب کر لیا ،گذشتہ روز حسان نیازی کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا تھا، فاضل جج نے انویسٹی گیشن افسر کی جانب سے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی

واضح رہے کہ حسان نیازی کو تین روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، حسان نیازی کا عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ریمانڈ چیلنج کیا تھا مگر عدالت نے ریمانڈ کے خلاف اپیل مسترد کر دی تھی،

وکیل نعیم حیدر کا کہنا ہے کہ حسان خان نیازی میرے ساتھ نکلے ، ہم نے بتایا ضمانت ہو گئی ہے ، تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کے باوجود ایس پی نوشیروان نے دہشت گردی عدالت کے باہر سے حسان نیازی کو اغوا کرلیا ہے۔ پولیس گردی کی انتہا ہوگئی ہے حسان نیازی وکیل جس کی ابھی عدالت نے ضمانت منظور کی ہے اسکو اغوا کرلیا ہے ،

اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

Shares: