حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل مسترد

0
43
hassan niazi1

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا.

عدالت نے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ پر دائر اپیل پر سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ حسان نیازی نے جس چوک پر مزاحمت کی وہاں کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج دستیاب نہیں، فوٹیج دستیاب ہوتی تو حسان نیازی کا فوٹوگرامیٹرک ٹیسٹ کرانے کی استدعا کرتے،کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے حسان نیازی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب عدالت نے سنا دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج سکندرخان نے حسان نیازی کی نظرثانی اپیل درخواست خارج کردی حسان نیازی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ پر نظرثانی اپیل دائر کی گئی تھی

حسان نیازی کو پولیس نے عدالت کے باہر سے گرفتار کیا تھا، حسان نیازی کا گزشتہ روز عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا، حسان نیازی کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا

وکیل نعیم حیدر کا کہنا ہے کہ حسان خان نیازی میرے ساتھ نکلے ، ہم نے بتایا ضمانت ہو گئی ہے ، تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کے باوجود ایس پی نوشیروان نے دہشت گردی عدالت کے باہر سے حسان نیازی کو اغوا کرلیا ہے۔ پولیس گردی کی انتہا ہوگئی ہے حسان نیازی وکیل جس کی ابھی عدالت نے ضمانت منظور کی ہے اسکو اغوا کرلیا ہے ،

اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

Leave a reply