حسان نیازی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

0
42
hassan niazi1

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے انہیں عدالت پیش کر دیا

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، حسان نیازی کو ہتھکڑی لگا کر پیش کیا گیا، وکلا بھی بڑی تعداد میں عدالت کے باہر موجود تھے، حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت پیش کیا گیا،حسان نیازی کے وکیل فیصل چوہدری بھی عدالت میں پیش ہوئے انویسٹی گیشن افسر نے موقف اختیار کیا کہ ساتھی ملزم کا پتہ چل گیا ہے اسلحہ اور گاڑی برآمد کرنے ہیں۔ پولیس نے حسان نیازی کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کی استدعا مسترد کر دی اور حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

واضح رہے کہ حسان نیازی کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، حسان نیازی کا عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ریمانڈ چیلنج کیا تھا مگر عدالت نے ریمانڈ کے خلاف اپیل مسترد کر دی تھی،

وکیل نعیم حیدر کا کہنا ہے کہ حسان خان نیازی میرے ساتھ نکلے ، ہم نے بتایا ضمانت ہو گئی ہے ، تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کے باوجود ایس پی نوشیروان نے دہشت گردی عدالت کے باہر سے حسان نیازی کو اغوا کرلیا ہے۔ پولیس گردی کی انتہا ہوگئی ہے حسان نیازی وکیل جس کی ابھی عدالت نے ضمانت منظور کی ہے اسکو اغوا کرلیا ہے ،

اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

Leave a reply