قصور
دربار بابا بلہے شاہ زاٸرین کیلٸے بند ہونے کی بدولت لوگوں نے سڑک پر واقع مین گیٹ پر ہی فاتحہ خوانی کرنی شروع کر دی سرعام دفعہ 144 کی خلاف ورزی
تفصیلات کے مطابق کرونا الرٹ کے پیش نظر دربار بابا بلہے شاہ کو زاٸرین کیلٸے بند کیا گیا ہے اور ملک بھر کی طرح قصور میں بھی دفعہ 144 کا نفاذ ہے مگر دربار پر آٸے زاٸرین نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوٸے سڑک پر لگے مین گیٹ پر ہی فاتحہ خوانی کرنی شروع کر دی ہے جس سے گیٹ پر ایک ہجوم کی کیفیت بن جاتی ہے دربار میں بنی پولیس چوکی ملازمین بھی باہر موجود نہیں بلکہ اندر سے دروازہ بند کرکے بیٹھے ہیں دربار کے اندر بیٹھے ہیں دربار کے باہر 2 اوقاف ملازمین تعینات ہیں جن کی باتوں کو زاٸرین یکسر نظر انداز کرتے ہیں
دربار بابا بلہے شاہ پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی
