بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہوئے بےگناہ کشمیری نوجوانوں کی میتیں اہلخانہ کے سپرد

باغی ٹی وی : قابض بھارتی فوج نے دہشت گرد قرار دیکر شہید کیے گئے تین کشمیری نوجوانوں کی میتیں اہلخانہ کے سپرد کر دیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق تینوں کشمیریوں کو بھارتی فوج نے بارا مولا میں دہشتگرد قرار دےکر شہید کیا تھا تاہم تحقیق میں تینوں بے گناہ ثابت ہوئے۔

بھارتی فورسز نے تینوں کشمیریوں کی قبر کشائی کر کے میتیں اہل خانہ کے سپرد کیں۔مقبوضہ کشمیر میں شہید کیے گئے نوجوانوں کے ورثا کا کہنا ہے کہ ہمارے بچوں کو سفاکی سے قتل کیا گیا، انصاف کے منتظر ہیں اور قاتلوں کو لازمی کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

بھارتی فوج نے 5 کشمیری نوجوان شہید کردیے


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تینوں کشمیری مزدوروں کو بھارتی فورسز نے جولائی میں شہید کیا تھا۔کے ایم ایس رپورٹ کے مطابق تینوں کو ضلع راجوڑی میں ان کے آبائی شہر میں سپرد خاک کیا گیا، جنازے میں کشمیریوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گزشتہ برس جب سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا تب 13 جولائی اور 5 دسمبر کی چھٹی منسوخ کیے جانے کی وجہ سے وادی کے متعدد سینیئر سیاستدانوں نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے انتظامیہ کے اس فیصلے کی شدید مذمت بھی کی تھی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سرکاری تعطیلات کی فہرست میں 26 اکتوبر کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ وہ دن ہے جس دن مہاراجہ ہری سنگھ نے 1947 میں بھارت کے ساتھ "انسٹورمنٹ آف ایکسیشن” پر دستخط کیے تھے۔نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکرٹک پارٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم شیخ محمد عبداللہ نے 13 جولائی کے دن کو یوم شہدا قرار دیا تھا۔ انہوں نے ڈوگرہ حکومت کے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والے 22 شہدا کی یاد میں اس دن کو منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد 1948 سے گزشتہ برس تک 13 جولائی کو سنہ 1931 کے سانحہ میں شہید ہونے والے شہدا کو یاد کیا جاتا ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے

Shares: