2021 میں طب کا نوبل انعام 2امریکی سائنسدانوں نے اپنے نام کر لیا-
باغی ٹی وی : طب کانوبل ایوارڈ دوامریکی سائنس دانوں کودینے کااعلان کیا گیا ہے، امریکی سائنس دانوں ڈیوڈ جولیس اور ایرڈم پوٹاپوشیم کو انعام دیا گیا، انہیں انسانی جسم میں درجہ حرارت سےمتعلق اعصابی نظام پرتحقیقات کرنے پریہ انعام دیا گیا۔
جبکہ نوبل انعام برائے امن اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کو دیا گیا تھا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کوایوارڈ بھوک سے نمٹنے کی کوششوں پردیا گیا۔
گزشتہ سال امن کے نوبل امن انعام کے لیے مجموعی طور پر 318 نامزدگیاں شامل تھیں۔
سال 2021 کا طب کا نوبیل انعام کورونا ویکسین بنانے والوں کو دینے کا امکان
دیگرناموں میں بلیک لائیو میٹر مومنٹ، کمیٹی تو پروٹیکٹ جرنالسٹس، رپورٹر ود آؤٹ بارڈرز، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی تنظیم برائے مہاجرین کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ سویڈن کی کم سن لڑکی گریتا تونبرگ کو بھی امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔
اس سے قبل خیال کیا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر سال 2021 کا میڈیسن کا نوبیل انعام کورونا سے تحفظ کی ویکسین بنانے والے ماہرین کو دیا جا سکتا ہے متعدد ماہرین صحت اور سائنسدانوں کا خیال تھا کہ اس سال نوبیل انعام کورونا ویکسین بنانے والے افراد کو دیا جائے گا۔ تاہم بعض کا ماننا تھا کہ ابھی وبا ختم نہیں ہوئی اور ویکسین کی افادیت پر بھی دنیا متفق نہیں اس لیے اس بار ویکسین بنانے والوں کا انعام نہیں دیا جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جو ماہرین مانتے ہیں کہ کورونا ویکسین بنانے والوں کو جلدی میں نوبیل انعام نہیں دیا جا سکتا وہ بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں اس سال نہیں تو آنے والے سالوں میں کورونا سے تحفظ کی ویکسین بنانے والوں کو نوبیل پرائز دیا جائے گا۔
کئی ماہرین یہ بھی کہتے تھے کہ ممکنہ طور پر نوبیل پرائز کمیٹی ’ایم این آر اے‘ ویکسین فارمولہ بنانے والے سائنسدانوں کوانعام دے سکتی ہے۔