ہارٹ اٹیک سے پہلے جسم پر وصول ہونے والی نشانیاں

0
116

پاکستان میں دل کی بیماریوں کی شرح خطرناک حد تک زیادہ ہے اور 40 فیصد اموات کی وجہ (Coronary Heart Disease(CHD) ہے ،ہر سال پاکستان میں 2 لاکھ سے زیادہ اموات کی وجہ دل کی بیماریاں ہیں اور یہ ایک پریشان کن بات ہے دل کی خرابی کی صورت میں جسم پر وصول ہونے والی نشانیاں درج ذیل ہیں جن کو نظر انداز کرنا سنگین غلطی ہوگی
دل پر درد ہونا اور درد کا بازو میں پھیلنا:
مرد وں میں عام طور پر یہ درد بائیں بازو میں ہوتا ہے جبکہ خواتین میں یہ درد بائیں اور دائیں دونوں بازوں میں سفر کرتا ہے بعض خواتین میں دل کا دورہ پڑنے سے پہلے کہنی میں عجیب درد کی شکایت بھی ہوتی ہے ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ درد دل سے سپائنل کارڈ کے ذریعے بازو کی طرف سفر کرتا ہے سپائنل کارڈ میں جسم کی بہت سی اور رگیں ملکر درد کا سگنل وصول کرتی ہیں اور دماغ کو سگنل بھی بھیجتی ہیں دماغ بہت سی رگوں سے یہ سارے سگنل وصول کر کے کنفیوز ہو جاتا ہے اور آپ کو بتاتا ہے کہ درد بازو میں ہو رہا ہے جبکہ درد کی اصل جگہ دل ہوتا ہے

ذیا بیطس کی علامات اور اقدامات


مسلسل کھانسی آنا:
کھانسی کی اور بھی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن یہ کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کی بھی نشانی مانی جاتی ہے جس میں اگر کھانسی کے ساتھ خون بھی آئے تو یہ ہارٹ فیل ہونے کا سگنل ہے
بہت زیادہ نفسیاتی اور اعصابی تناؤ:
میڈیکل سائنس کا مطالعہ بتاتا ہے کہ جو لوگ اپنی زندگی میں بہت زیادہ اعصابی تناؤ کا شکار رہتے ہیں اُن میں دل کی بیماریوں کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے، اعصابی تناؤ کی اوربھی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جس میں سٹریس سے بھری زندگی یا پھر کوئی ڈس آرڈرجیسے پینک ڈس آرڈر اور Phobic Anxiety شامل ہیں اور اس کے دل پر بُرے اثرات پڑتے ہیں یہ عام طور پر بلڈ پریشر کو بڑھا دیتا ہے اور دل کی دھڑکنوں کو سُست کر دیتا ہے
پاؤں، ٹخنوں، اور ٹانگوں پر سوجن ہونا:
جب آپ کا دل خون کو ٹھیک طرح پمپ نہیں کرپاتا تو آپ کی بلڈ ویسلز کا فلڈ ایدھر اُدھر لیک کر جاتا ہے اور عام طور پر کشش ثقل کی وجہ سے پاؤں اور ٹانگوں میں اکھٹا ہوتا ہے اور سوجن ظاہر ہوتی ہے اسے Peripheralایڈیما کہا جاتا ہے اور اس ایڈیما میں ضروری نہیں کے دل ہی وجہ ہو لیکن دل میں خرابی کی صورت میں بھی یہ سوجن ظاہر ہوتی ہے جس پر توجہ دینی چاہیے
بھوک کا کم لگنا اور متلی آنا:
بہت سے مریضوں میں جو دل کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں بھوک کا کم لگنا اور متلی محسوس ہونا ایک عام نشانی ہے ایسا اس لیے ہوتا ہے کے بلڈ کا فلڈ جسم کے لیور کے گرد اور خوراک کو ہضم کرنے والے نظام کے رستے میں رکاوٹ بنتا ہے عام طور پر اس کی علامات میں پیٹ میں درد شروع ہوجاتی ہے ایسی صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لینا چاہیے

جگر کی حفاظت کے چند ضامن اصول


جلد پر ریش پڑنا:
بہت سا مطالعہ یہ بتاتا ہے کہ ایگزیما اور Shingles دل کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں جلد پر ریش پڑنے کی ایک بڑی وجہ ہائی کولیسٹرول بھی ہوسکتا ہے جو دل کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے
تھکاوٹ محسوس ہونا:
دل میں خرابی کی صورت میں جسم تھوڑا سا کام کرکے زیادہ تھکاوٹ محسوس کرتا ہے کیوں کے دل جسم کو خون کی پُوری سپلائی نہیں دے پارہا ہوتا
اعصاب پر قابو نہ رہنا یا بے ہوش ہونا:
دل جب خون کو پمپ کرنے کی صلاحیت کھوتا ہے تو پورے جسم کے ساتھ ساتھ دماغ میں بھی خون کا بہاؤ کم ہوجاتا ہے اور دماغ کو اکسیجن کی سپلائی کم ہوجاتی ہے ایسی صورتحال میں بے ہوشی یا اعصاب پر قابو نہیں رہتا یہ دل فیل ہونے کی ایک بڑی نشانی ہے اور ایسی صورتحال میں فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے

Leave a reply