باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال بیت ہوگیا
پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ہونے والے اس المناک حادثے میں کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی،بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، پائلٹ میجرسعید احمد، میجرمحمد طلحہ اور نائیک مدثر فیاض شہید ہوئے تھے ،موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر حادثے کا شکارہوا، اس دردناک حادثے نے ہرآنکھ اشک بارکر دی جب کہ ملک کی فضا کئی دن تک سوگواررہی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز اور انکے ہمراہ شہید ہوئے افسران ہماری قوم کا فخر ہیں. قوم کبھی انکی قربانی فراموش نہیں کرے گی.سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور انکے ہمراہ 5 افسران و جوانوں کی شہادت کو آج پورا ایک برس بیت گیا. مجھ سمیت پوری قوم لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جام شہادت نوش کرنے والے مادر وطن کے ان عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے. تاریخ گواہ ہے کہ ملک کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کا مقابلہ ہو، دھشتگردی کے ناسور کا خاتمہ یا قدرتی آفات، قوم نے جب جب اپنے جوانوں کو یاد کیا، انہوں نے اپنا لہو قربان کرنے سے بھی گریز نہیں کیا.
https://twitter.com/CMShehbaz/status/1686290180947558400
آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سسی پنوں کے قریب تباہ ہو گیا.
وزیراعظم نے آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کیں
ہیلی کاپٹر حادثہ،کور کمانڈر سمیت چھ افسران شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق
نلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں ہونیوالے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا تھا، پاک فوج کے شہداء کی بھی پروپیگنڈہ کر کے توہین کی گئی تھی جس پر ترجمان پاک فوج نے بھی بیان جاری کیا تھا پاک فوج، شہداء کیخلاف پروپیگنڈے کی مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی جس پر شہدا کے خاندانوں اور افواج پاکستان کےرینک اینڈ فائل میں شدیدغم وغصہ اوراضطراب ہے
عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام