ہیلی کاپٹر حادثہ،کور کمانڈر سمیت چھ افسران شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے حوالہ سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد شہید ہو گئے ہیں، اللہ تمام افسران کی شہادت قبول کرے،
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ خراب موسم کی وجہ سے ہوا، واقعہ کی مزید تحقیقات ہونے کے بعد تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد اور 12 کور کے انجینیئر بریگیڈیئر خالد سوار تھے ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہٰ اورکریو میں چیف نائیک مدثر بھی شامل تھے
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1554416128193175552
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈ یئر امجد حنیف کی بطور میجر جنرل ترقی کی منظور ی ہوچکی تھی شہید ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف کا راولا کوٹ سےتعلق تھا میجرجنرل امجد حنیف نے سوگواران میں بیوہ، بیٹی اور2 بیٹے چھوڑے ،کمانڈر انجینئر 12 کور شہید بریگیڈئیرمحمد خالد کافیصل آباد سےتعلق تھا،بریگیڈئیرمحمد خالد نے سوگواران میں بیوہ،3 بیٹیاں اور3 بیٹے چھوڑے،
قبل ازیں دوسری جانب خضدار پولیس نے کورکمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کردی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی جی خضدار نے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کی اور کہا کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ سسی پنوں مزار کے قریب موسیٰ گوٹھ سے ملا ہے ہیلی کاپٹر کا ملبہ کراچی سے 45 کلو میٹر دورعلاقے سے ملا ہے جو موسیٰ گوٹھ کے قریب درے گئی پہاڑی سلسلہ ہے
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہیلی کاپٹر لاپتہ ہونے کے بعد پاکستانی قوم کی جانب سے افواج پاکستان کے جوانوں کی سلامتی کے لئے دعائیں جاری تھیں
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کیلئے اظہار افسوس کیا ہے، صدر مملکت نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعا کی، ان کے اہل خانہ کیلئے اظہارہمدردی بھی کیا صدر مملکت نے ملک و قوم کیلئے شہداء کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قوم کے فرض شناس بیٹے بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کاموں میں مصروف تھے، شہداء نے اپنے فرض کی ادائیگی اور قوم کی خدمت کیلئے انتہائی جانفشانی، محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار یہ سپوت قوم کے محسن ہیں،صدر مملکت نے اپنے دورہ گوادر کے دوران کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی سے ملاقات اور بریفنگ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بریفنگ کے دوران میں نے کورکمانڈر لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی کو انتہائی قابل، ذہین اور فرض شناس افسر پایا،
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران خراب موسم کی وجہ سے حدِ نگاہ کم ہوئی جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو حادثہ درپیش آیا،ہیلی کاپٹر کا ملبہ حاصل کرلیا گیا ہے اور تمام فوجی افسران و جوان جام شہادت نوش کرچکے ہیں،صدر مملکت نے گفتگو میں شہداء کے جنازے میں بنفسِ نفیس شرکت کرنے اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرنے کا بھی ذکر کیا
آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سسی پنوں کے قریب تباہ ہو گیا.
وزیراعظم نے آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کیں