لاہور ہائیکورٹ نے حافظ محمد سعید کی درخواست منظور کر لی

0
78

لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی درخواست منظور کر لی

باغی ٹی وی رپورٹ : لاہور ہائیکورٹ , حافظ محمد سعید کا کیس گوجرنوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت سے لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے حافظ محمد سعید کا کیس گوجرنوالہ سے لاہور انسداد دہشت گردی عدالت منقتل کرنے کا حکم دے دیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان نے جماعت الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید کی درخواست پر فیصلہ سنایا

درخواست میں حافظ محمد سعید نے موقف پیش کیا کہ مجھے حافظ محمد سعید کو ہر پیشی پر گوجرانوالہ لےجایا جاتا ہے، جبکہ مجھے لاہور جیل میں رکھا گیا ہے،

درخواست گزار کی استدعا تھی کہ گوجرانوالہ اے ٹی سی میں پیشی سیکورٹی حالات سے درست نہیں ہے،جب لاہور جیل میں رکھا گیا ہے تو کیس بھی لاہور منتقل کیا جائے۔
حافظ محمد سعید نے موقف پیش کیا کہ کیس کی سماعت اے ٹی سی گوجرانوالہ سے لاہور منتقلی کا حکم دیا جائے،

اس کے جواب میں سرکاری وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ کیس کی منتقلی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہےعدالت نے دائر درخواست نمٹا دی اس طرح حافظ محمد سعید کی درخواست منظور ہو گئی

حافظ سعید کے خلاف درج مقدمات کے اخراج کی درخواست پر سماعت کب ہو گی؟ اہم خبر

حافظ سعید کو رقم نکالنے کی اجازت،بھارتی میڈیا غیر ضروری پروپیگنڈہ کر رہا ہے، پاکستان

حافظ سعید کے خلاف نئے مقدمات نہیں بنا رہے انہیں قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

Leave a reply